حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تنزانیہ میں موجود آیت اللہ محمد الیعقوبی کے خصوصی ایلچی، شیخ حسام البیجاوی نے تنزانیہ کے دار الحکومت اروشا میں واقع اپنی رہائش پر تنزانیہ کے نائب مفتی، شیخ شعبان بن جمعہ، اور انکے ہمراہ تنزانیہ کے دار الافتاء سے وابستہ وفد کا استقبال کرتے ہوئے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے آغاز میں نائب مفتی، شیخ شعبان بن جمعہ نے تنزانیہ کی حکومت اور دارالافتاء کی طرف سے شیخ حسام البیجاوی کو خوش آمدید کہتے ہوئے، امید ظاہر کی ہے کہ تنزانیہ اور نجف اشرف کے درمیان مذہبی اسکالرز کے مابین ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہیگا۔
ملاقات کے دوران شیخ بن جمعہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ شیخ الیعقوبی ان ممتاز اسلامی شخصیات میں سے ایک ہے جو اسلامی مکاتب فکر کے درمیان رواداری اور اتحاد کی حمایت کرتے ہیں، جس کے بناء پر یہ کہنا بے جا نہیں کہ آیت اللہ الیعقوبی موجودہ وقت میں سب سے نمایاں اسلامی علامت بن چکے ہیں۔
دوسری جانب تنزانیہ میں موجود آیت اللہ محمد الیعقوبی کے خصوصی ایلچی، شیخ حسام البیجاوی نے تنزانیہ کی حکومت اور دار الافتاء کی مہمان نوازی اور انکی جانب سے آیت اللہ محمد الیعقوبی کی طرف سے تنزانیہ میں جاری رفاہی اور تبلیغی سرگرمیوں میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
شیخ حسام البیجاوی نے بتایا کہ آیت اللہ الیعقوبی افریقی براعظم کے باشندوں کی بلا نسلی و مذہبی امتیاز کے خدمت کرنا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ مشرقی اور وسطی افریقہ کے کئی ممالک میں آیت اللہ الیعقوبی کی نمائندگی موجود ہے، جو قرآنی تعلیمات کو عام کرنے اور اس براعظم کے کمزور افراد کی خدمت میں مصروف ہیں۔

حوزه/تنزانیہ میں موجود آیت اللہ محمد الیعقوبی کے خصوصی ایلچی، شیخ حسام البیجاوی نے تنزانیہ کے دار الحکومت اروشا میں واقع اپنی رہائش پر تنزانیہ کے نائب مفتی، شیخ شعبان بن جمعہ، اور انکے ہمراہ تنزانیہ کے دار الافتاء سے وابستہ وفد کا استقبال کرتے ہوئے ملاقات کی ہے۔
-
آیت اللہ یعقوبی کی جانب سے قم میں غیرایرانی طالبعلموں میں فری میڈیسن پیک تقسیم+تصاویر
حوزہ/قم میں دفتر آیت اللہ شیخ یعقوبی و نمائندہ پاکستان حجت الاسلام والمسلمین شیخ ہادی کی جانب سے اور وائس آف پاکستان کی تعاون سے قم میں موجود غیر ایرانی…
-
کرونا وائرس کے متعلق آیت اللہ شيخ محمد يعقوبی کا پیغام
آیت اللہ شیخ محمد یعقوبی نے کرونا وائرس سے تعلق اپنے پیغام میں کہا کہ ہے کہ بہت سارے رونما ہونے والے حادثے جو کہ کئی نقصانات کا سبب بنتے ہیں اور لوگوں…
-
آپ کا تبصرہ