وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے حالیہ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید کیخلاف جسارت کا مرتکب تمام ادیان کا مجرم ہے، خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقدس سینے پر اترنے والی جلیل القدر آخری الہامی کتاب قرآن مجید پوری انسانیت کیلئے سرچشمہء ہدایت ہے، جس سے ہدایت کے سرچشمے پھوٹتے اور پوری دنیا کو سیراب کرتے ہیں۔
لاہور میں علماء سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب عالَم ،الہامی کتابوں کے احترام کے قائل ہیں اور خلاف ورزی سنگین جرم ہے۔ اقوام متحدہ مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے ناروے حکومت پر مجرم کے مواخذہ کیلئے دباﺅ ڈالے تاکہ ایسی بدبختی کوئی اور کرنے کی جرات نہ کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقدسات دین کے دفاع پر بہادر نوجوان عمر الیاس کو سلام پیش کرتے ہیں، اس کے عظیم کارنامے کی عالَم اسلام قدردانی کرے، ناروے حکومت اس کے تحفظ کیلئے اقدامات کرے۔ علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ اسلام کیخلاف پراپیگنڈہ کی بجائے مغرب اپنے مذہبی جنونیوں کی تربیت کا انتظام کرے۔
News ID: 359127
25 نومبر 2019 - 17:02
- پرنٹ
حوزہ/علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا کہ مقدسات دین کے دفاع پر بہادر نوجوان عمر الیاس کو سلام پیش کرتے ہیں، اس کے عظیم کارنامے کی عالَم اسلام قدردانی کرے، ناروے حکومت اس کے تحفظ کیلئے اقدامات کرے۔