۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
یمن

حوزہ/یمن،ملی کونسل ادارہ برائے قیدیوں کے سربراہ ، عبدالقادر المرتضی نے کہا کہ مستعفی حکومت سے قیدیوں کے تبادلے کے دوران فورسز اور عوامی تحریک کے پانچ قیدی رہا ہو گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، یمن،ملی کونسل ادارہ برائے قیدیوں کے سربراہ ، عبدالقادر المرتضی نے کہا کہ مستعفی حکومت سے قیدیوں کے تبادلے کے دوران فورسز اور عوامی تحریک کے پانچ قیدی رہا ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ، انہوں نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ خدا کی مدد سے ، یمنی فوجیوں اور عوامی تحریک کے پانچ قیدیوں کو داخلی کوششوں اور قیدیوں کے تبادلے کے نئے معاہدوں پر عمل درآمد کرنے کے ساتھ ہفتے کے روز مأرب محاذ سے رہا کر دیئے گئے ہیں۔

رواں ماہ کے وسط میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام قیدیوں کا تبادلہ ہونے کے بعد، یہ پہلا قیدی تبادلہ ہے ، کہ اس تبادلے کی بنیاد پر سینکڑوں جنگی قیدیوں سمیت فوج اور عوامی تحریک کے علاوہ سعودی اور سوڈانی مزدوروں کو بھی رہا کر دیا گیا ہے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .