۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ راجہ ناصرعباس

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ارض پاک کو عدم استحکام سے دوچار رکھنے کے لیے آئے روز ایک نیا بحران کھڑا کیا جارہا ہے۔امریکہ اور اس کے حواریوں نے نت نئے پینتروں کے ذریعے پورے خطے کے امن کو داؤپر لگا رکھا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ارض پاک کو عدم استحکام سے دوچار رکھنے کے لیے آئے روز ایک نیا بحران کھڑا کیا جارہا ہے۔امریکہ اور اس کے حواریوں نے نت نئے پینتروں کے ذریعے پورے خطے کے امن کو داؤپر لگا رکھا ہے۔

مولانا موصوف نے کہا کہ آرمینیا و آذربائیجان کا تصادم اور خطے میں اٹھنے والے دیگر بحران عالمی استعماری قوتیں کے پیدا کردہ ہیں جن کا مقصد خطے کی ترقی کے عمل میں رکاوٹ بن کر طاقت کی منتقلی کو روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کی کامیابی کے لیے پائیدار حکومت کی موجودگی اولین تقاضہ ہے۔موجودہ حالات میں اگر حکومت سے نظریاتی وفکری اختلاف ہوتا تو بھی ہم عالمی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے حکومت کے ساتھ کھڑے دکھائی دیتے تاکہ ملک کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔ ملک کے سابق وزیراعظم کا غیر ذمہ دارنہ بیان نےملک میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ملک کےکلیدی عہدے پر برجمان رہنے والے شخص کی طرف سے ریاستی اداروں پر جس سطحی انداز سے تنقید کی گئی اس سے پوری قوم کی دل آزاری ہوئی ہے۔سابق وزیراعظم کو قوم کے سامنے جواب دہ ہونا پڑے گا کہ پاکستانی میزائل کوریورس انجینئرنگ کا نتیجہ قرار دے کر ارض پاک کے کون سے دشمنوں کی خوشنودی حاصل کی جا رہی ہے۔

آخر میں کہا کہ آئے دن ملک میں کوئی نیا شوشہ چھوڑ کر ہماری قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنا مکار دشمن کی چالیں ہیں تاکہ ہم ان عالمی ایشوز سے بے خبر بیٹھے رہیں جن کا تعلق براہ راست عالم اسلام سے ہے۔عالمی حالات کا تقاضہ ہے کہ پوری قوم بیدار رہ کر دشمن کی چالوں سے آگاہ رہے اور کسی سازش کا حصہ نہ بنے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .