۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مرز مهران

حوزہ / ادارۂ حج و زیارت کے سربراہ نے اگلے ہفتے سے ایران اور عراق کی زمینی سرحد کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ادارۂ حج و زیارت کے سربراہ سید صادق حسینی نے عراق کے وزیر ثقافت و سیاحت سے ملاقات کے بعد کہا: کرونا بیماری کی وجہ سے کچھ عرصہ سے ایران اور عراق کا زمینی بارڈر زائرین کی صحت اور حفظانِ صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کر دیا گیا تھا جو اب اگلے ہفتے سے دوبارہ کھولا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا: اگلے ہفتے سے روزانہ 2500 زائرین زیارت کے لیے عراق جا سکیں گے اور یہ تعداد بالترتیب بڑھ کر 15000 نفر ہو جائے گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .