۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
هیئت موریتانیایی در حرم حضرت امیرالمومنین(ع)

حوزہ / موریطانیہ کے محبانِ اہلبیت علیہم اسلام کا ایک وفد حرم امیرالمومنین علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوا۔ اس موقع پر ان کی خوشی کی کوئی انتہا نہ تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، موریطانیہ کے محبان اہل بیت علیہم السلام پر مشتمل ایک وفد نے نجف اشرف میں حرم امیرالمومنین علیہ السلام کی زیارت کی۔ اس موقع پر ان کی خوشی دیدنی تھی۔ موریطانیہ کا یہ وفد مبلغین اور مربی حضرات پر مشتمل تھا۔

اس وفد کے سربراہ شیخ سلمان احمد مختار اور تربیتی و تعلیمی مرکز "مودت" کے مدیر نے کہا: یہاں کی معنوی فضا ناقابل تعریف ہے کیونکہ جس کو اپنے محبوب کا دیدار کرنا ہوتا ہے تو اس کے لیے اس دیدار کی تعریف کرنا ممکن نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا: ہم مغربی افریقہ میں رہتے ہیں اور وہاں پر امیر المؤمنین علیہ السلام کے کلام اور ان کی نصیحتوں سے استفادہ کرتے ہیں۔ ہماری آرزو تھی کہ زندگی میں ایک لمحہ ہی کیوں نہ ہو اپنے مولا حضرت علی علیہ السلام کی زیارت کریں۔ میں اپنی حالت اور روحانی کیفیت کو بیان نہیں کر سکتا۔ سب سے مشکل کام اس مقدس مقام کو چھوڑ کر جانا ہے۔ اے کاش! عمر کے آخر تک ہم یہاں رہ سکتے۔

شیخ مختار نے کہا: امید ہے کہ ہماری یہ زیارت ثمر آور ہو گی اور ہمارا آپ سے رابطہ اور زیادہ مستحکم ہو گا۔ بہت سارے جوانوں اور طلباء کی یہاں آکر زیارت کرنے کی حسرت ہے۔ امید ہے ہماری یہ زیارت تمام امور میں خیر و برکت کا باعث بنے گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .