۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/قم میں موجود "صحافیوں" کی امام جمعہ سکردو علامہ شیخ حسن جعفری سے ملاقات

حوزہ/ علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے کہ بلتستان میں عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے رہنماؤں بالخصوص علمائے کرام کے خلاف ایف آئی آر درج کرانا انتظامیہ کی شکست، نااہلی اور ناقص کارکردگی کا نتیجہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے کہ بلتستان میں عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے رہنماؤں بالخصوص علمائے کرام کے خلاف ایف آئی آر درج کرانا انتظامیہ کی شکست، نااہلی اور ناقص کارکردگی کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم علمائے کرام اور دیگر رہنماؤں پر انتظامیہ کی طرف سے کاٹی گئی ایف آئی آر کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ان ایف آئی آرز کو فوراً واپس لے کر مذاکرات کے ذریعے گندم، آٹا ڈیجیٹل سروے کے معاملے کو حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، ایسے معاملات ڈائلاگ اور مذاکرات کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔

علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے مزید کہا کہ احتجاج کرنا عوام کا حق ہے اور عوامی امنگوں کے خلاف انتظامیہ جائے گی تو حالات خراب ہوں گے اور اس کا ذمہ دار بھی انتظامیہ خود ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ خطہ علماء کے زیر سایہ امن و سکون کی سانس لے رہا ہے اس خطے میں علماء کے خلاف ایسے قانونی ہتھکنڈوں کا استعمال انتظامیہ کی نیت میں کھوٹ ثابت کرتا ہے۔ گلگت بلتستان مزید ان حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا بالخصوص تب جب کہ دنیا بھر سے سیاح و مہمانان کے آنے کا وقت ہے اور علاقے میں ترقی کا سفر جاری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .