۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ ریاض جوہری

حوزہ/ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران معروف ذاکر اہل بیت (ع) نے کہا کہ اگر آج مسلم امہ اور دیگر مذاہب کے پیروکاران آپؑ کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں تو تمام مشکلات، پریشانیاں اور الجھنیں ختم ہوسکتی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شاہ کربلاء ٹرسٹ کے تحت امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی ناظم آباد میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران علامہ ریاض جوہری نے کہا کہ رسول اکرمؐ اور رفقاء امام حسینؑ کی تعلیمات انسانیت کیلئے نجات و بخشش کا ذریعہ ہے کیونکہ ان مقدس ہستیوں نے دنیا کو جہالت کے اندھیرے سے نکالا، اسکے ساتھ ساتھ امن و محبت، انسانی حرمت اور فلاح کا پیغام دیا۔

انہوں نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج مسلم امہ اور دیگر مذاہب کے پیروکاران آپؑ کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں تو تمام مشکلات، پریشانیاں اور الجھنیں ختم ہوسکتی ہیں۔ بعد ختم مجلس نامور ماتمی انجمنوں نے نوحہ خوانی و ماتم داری کی اور لنگر امام حسینؑ تقسیم کیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .