امام جمعہ ممبئی
-
مولانا سید روح ظفر رضوی:
ایام فاطمیہ، اہل بیت اور فاطمہ الزہراء (ع) کی تعلیمات پر عمل کرنے کا بہترین موقع
حوزہ/ مولانا سید روح ظفر رضوی نے خوجہ شیعہ اثناء عشری جامع مسجد پالا گلی ممبئی میں نمازِ جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے تعزیت پیش کی اور کہا کہ ایام فاطمیہ، تعلیمات اہل بیت اور خاص طور پر فاطمہ (ع) کی تعلیمات پر عمل کرنے کا بہترین موقع ہیں۔
-
جو کچھ زمین کے اوپر کریں گے زمین کے اندر اس کا جواب دینا ہے: مولانا سید احمد علی عابدی
حوزہ/ امام جمعہ ممبئی نے کہا: شیطان نے روز اول سے یہ اعتراف کر لیا ہے کہ اللہ کے مخلص بندوں پر میرا کوئی قابو نہیں ہوگا، میرا قابو ان بندوں پر ہوگا جو اللہ کے مخلص بندے نہیں ہوں گے۔
-
سید مقاومت سید حسن نصر اللہ کی شہادت نے ہم سب کے دلوں کو داغدار کر دیا: امام جمعہ ممبئی
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید احمد علی عابدی نے سید مقاومت سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا: فرزند رسول حضرت حجت الاسلام والمسلمین سید مقاومت سید حسن نصر اللہ کی شہادت نے ہم سب کے دلوں کو داغدار کر دیا ہے، غمزدہ ہیں، دل رو رہا ہے، اور انکھیں اشکبار ہیں۔
-
امام جمعہ ممبئی:
اگر ہم سے دوسروں کو کوئی فائدہ پہنچے تو ہم اشرف مخلوقات ہیں
حوزہ/ مولانا سید احمد علی عابدی نے شیعہ خوجہ جامع مسجد پالا گلی میں نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے وجود سے دوسروں کو فائدہ پہنچے تو ہم اشرف المخلوقات ہیں۔
-
امام عصر ہم سے غافل نہیں ہیں، مولانا سید روح ظفر رضوی
حوزہ/ نائب امام جمعہ ممبئی نے دینی تعلیم کے حصول پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج سوشل میڈیا پر عقائد سے متعلق بہت سے اعتراضات ہوتے ہیں، میسجز آتے ہیں، جس سے بہت جلدی انسان بہک جاتا ہے کیونکہ ان کے پاس اتنا علم نہیں ہوتا کہ وہ اپنے عقیدے کا دفاع کر سکیں۔
-
اپنے بچوں کو خدمت عزاداری کی تربیت دیں: مولانا سید احمد علی عابدی
حوزہ/ زیارت اربعین میں میزبانی کرنے والے زائر سے یہ نہیں پوچھتے کہ کس ملک سے ہو؟ حتی یہ بھی نہیں پوچھتے کہ تمہارا مذہب کیا ہے؟ بس تم کربلا آئے ہو تم حسینی ہو۔ امام حسین علیہ السلام کے نام پر سب کی میزبانی اور خدمت ہوتی ہے۔ یہ جذبہ خدمت، یہ ایثار کا جذبہ، یہ دوسروں کے آرام کی خاطر خود کو آرام نہ کرنے دینا اور دوسروں کی خاطر اپنے گھر کی ساری چیزیں پیش کرنا۔ یہ بہترین سبق ہے جسے سیکھنا چاہیے۔
-
ہندوستانی طلباء کی علمی سطح کو اور بہتر بنایا جائے: حجۃ الاسلام سید احمد علی عابدی
حوزہ / شہر ممبئی کے امام جمعہ نے کہا: ہندوستان میں 70 سے زیادہ زبانیں ہیں لیکن وہاں شیعوں کے پاس نے صرف 3 ہندوستانی زبانوں میں قرآن کا ترجمہ موجود ہے، لہذا ہندوستانی طلباء کی علمی سطح کو اور بہتر کیا جانا چاہئے ۔
-
وکیل آیت اللہ سیستانی ہندوستان:
مولانا سید احمد علی عابدی نے مرحوم حاجی محب علی ناصر کے انتقال پر تعزیت پیش کی
حوزہ/ مرحوم حاجی روشن علی صاحب جب تک زندہ تھے وہ بہترین خدمتیں انجام دیتے رہے، اور انکی وراثت میں یہ جذبہ حاجی محب علی ناصر صاحب کو ملا اور جن کاموں کی بنیاد آیۃ اللہ موسوی صاحب مدظلہ العالی نے رکھی تھی، اسکو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے اور اسکے لئے وسائل فراہم کرنے کے لئے، محب علی ناصر صاحب نے جی جان سے کوشش کی۔