حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ شیعہ دینیات کے پروفیسر ڈاکٹر مولانا اصغر اعجاز قائمی کی عربی شاعری کی کتاب 'النُّزھۃُ العاطِرَۃ فی فضائل العترۃ الطاھِرۃ' کی گزشتہ دنوں انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر دہلی میں تقریب رونمائی ہوئی۔
اس تقریب میں سفیرِ جمہوریہ اسلامی ایران ڈاکٹر ایراج الٰہی، ہندوستان میں رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران آیت اللّٰہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای دام ظلہ العالی کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم الٰہی اور مولانا سید عقیل الغروی موجود تھے۔
اس موقع پر شاعر اہلبیت و ناظم ڈاکٹر اصغر اعجاز قائمی نے ان تینوں اہم شخصیات کی خدمت میں اپنی کتاب پیش کی اور مولانا سید عقیل الغروی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کتاب کے ذریعے ڈاکٹر قائمی کی عربی ادب میں گراں قدر خدمت تصور کی جانی چاہیے۔









آپ کا تبصرہ