حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران کے ممتاز مفسر قرآن و فقیہ اہل بیت آیت اللہ العظمی جوادی آملی نے طلاب و دانشوروں کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر کوئی شخص علم حاصل کرے مگر دوسروں کو تعلیم دینے والا اچھا مدرس و معلم نہ بن سکے تو یقیناً اس نے اپنی عمر ضائع کر دی، کیونکہ یہ دروس دراصل امانتِ الٰہی ہیں۔
انہوں نے کہا: "ہمیں سکھایا گیا ہے کہ درس کو امانت سمجھ کر حاصل کریں، پیش مطالعہ کریں، مباحثہ کریں، سوالات اٹھائیں، نوٹس تیار کریں اور خود ایک بہترین استاد بنیں۔ اگر کوئی شخص ایک کتاب سے دوسری کتاب کی طرف بڑھ جائے لیکن پہلی کتاب کو دوسروں کو سکھانے کے قابل نہ ہو تو اسے یقین رکھنا چاہیے کہ اس نے عمر برباد کر دی۔"
آیت اللہ جوادی آملی نے مزید فرمایا کہ جو علماء و اساتذہ ہمارے لیے کتابیں لکھ گئے یا ہمیں پڑھایا، انہوں نے یہ سب کچھ خالصتاً خدا کے لیے کیا، لہٰذا ہماری بھی ذمہ داری ہے کہ ہم ان علوم کو امانت سمجھ کر آئندہ نسلوں تک پہنچائیں۔









آپ کا تبصرہ