اتوار 19 اکتوبر 2025 - 23:31
ایران کی دفاعی میدان میں ایک اور اہم پیشرفت؛ قدر اور عماد میزائلوں کی رونمائی

حوزہ/سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی نے "قدر" اور "عماد" میزائلوں کے جدید ماڈلز پیش کیے ہیں؛ جن میں الیکٹرانک دفاعی نظام اور آپریشنل صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی فضائیہ نے اپنے جدید "عماد" اور "قدر" میزائلوں کی رونمائی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے زیر زمین میزائل شہروں کے مناظر پیش کرتے ہوئے جدید ترین میزائلوں کی رونمائی کی ہے؛ جس میں ان میزائلوں کی صلاحیتوں اور اپ گریڈز کو نمایاں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، "قدر" بیلسٹک میزائل کو جدید الیکٹرانک دفاعی نظام سے لیس کیا گیا ہے، جو دشمن کے ریڈار اور مواصلاتی نظام کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دوسری جانب "عماد" میزائل کو بھی جدید خطوط پر اپ گریڈ کرکے مکمل طور پر فعال بنا دیا گیا ہے۔

واضح رہے اسے ایرانی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے اور خطے میں اس کی اسٹریٹجک پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم قدم اور پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha