۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
مولانا سید شمع محمد رضوی

حوزہ/ علامہ محمدتقی مصباح یزدی نے نظام وحکومت اسلامی کے مستحکم ستون،اورمعلم اخلاق کے ساتھھ ساتھھ عصرحاضرکے مغربی ممالک سے اٹھنے والے سوالات کے جوابات میں کوئی کسرباقی نہ رکھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ تقی مصباح یزدی کی خبر ارتحال پر علمی مرکز قم المقدسہ ایران میں قرآن و عترت فاؤنڈیشن کے بانی و مدیر حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید شمع محمد رضوی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقت کا عمار، مالک اشتر سے جاملا۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے:

بسمہ تعالیٰ

اذامات العالم ثلم فی الاسلام ثلمہ لایسدھا شیع

'' وقت کا عمار، مالک اشتر سے جاملا ''                                     
 قیامت خیزخبرموصول ہوئی کہ خادم اہل بیتع عصر حاضرکاایک عظیم فلسفی وبزرگ عالم وعارف ،مجاہد، انقلابی فقیہ، رہبرعزیزکے عظیم حامی آیۃ اللہ محمدتقی مصباح یزدی نے دنیاکو الوداع کہا۔

علامہ تقی مصباح یزدی ۱۳۱۳ہجری شمسی ایران کے شہر یزدکے کویرنامی علاقے میں آنکھ کھولی۔شروع میں آپ نے یزدکے حوزے میں داخلہ لیا اور پھرطتعلیم کو آگے بڑھانےکیلئےنجف اشرف کیلئے روانہ ہوئے  آپ نجف اشرف میں مختصر ایام میں بہت کچھ حاصل کرنے کے بعد قم،ایران واپس ہوئے اور۱۳۳۱سے ۱۳۳۹ ہجری شمسی تک امام خمینیؒ،اورعلامہ طباطبائیؒ سے درس تفسیرقرآن،ابن سیناکی شفا،ملاصدراکے اسفارکوخوب پڑھا جسکے نتیجے میں ہرعلماع وافاضل کی زبان پرآپکواستادمصباح کے نام سے جاناجاتاہے   علامہ مصباح نے ۱۵سال آیۃ العظمیٰ بہجتؒ کے درس فقہ میں شرکت کی جسکے نتیجے میں آجکے ایک عظیم فقیہ وبزرگ عارف کے نام سے مشہو رہیں۔

علامہ محمدتقی مصباح یزدی نے نظام وحکومت اسلامی کے مستحکم ستون،اورمعلم اخلاق کے ساتھھ ساتھھ عصرحاضرکے مغربی ممالک سے اٹھنے والے سوالات کے جوابات میں کوئی کسرباقی نہ رکھی۔

آپ ہی مدرسہ امام خمینیؒ کے روح ورواں ہیں جس سے علمی شمع تا عصر ظہور روشن ہوتی رہیگی،، آپ کی کتابوں میں جوکتاب حوزہ علمیہ کے درسی نصاب میں شامل ہے انمیں سے فلسفہ اسلامی،آموزش قرآن اورآموزش عقاید شامل ہے۔ 

علامہ طاب ثراہ کے انقلابی،علمی اورفکری خدمات اس بات پر واضح اور روشن گواہ ہیں کہ انکے وجودپربرکت سے پوری زندگی علامہ طباطبائی،شہیدمطہری،امام خمینی کی یادیں تازہ ہو اکرتی ہیں۔ اہل علم،اہل بصیرت،اہل تقویٰ اور پرہیزگاری کے لئے آپ ہمیشہ مشعل راہ ہیں۔افسوس کہ یہ ممتاز عالم،فلسفی،عارف،اور فقیہ اب نہ رہا۔

ہم اس عظیم نقصانات اورغمزدہ موقع پررہبرعزیز،مراجع تقلید،اورآپکے متعلقین علے الخصوص محترم علی مصباح یزدی حفظ اللہ کواپنے اور اپنے اس ادارے کی جانب سےتسلیت اور تعزیت پیش کرتے ہیں۔

خداوند عالم انکی عظیم اور معتبر خدمات کوبہترین زادراہ قراردے اورجوارائمہ معصومینؑ میں جگہ عنایت فرمائے،اورتمام عقیدت مندوں کوصبرجمیل کے ساتھ انکے انقلابی،علمی،اورفکری سرمایہ کاقدردان اوران کی قدم سے بھرپوراستفادہ کرنے کی توفیق عطافرمائے آمین ثم آمین

تمام عاشقان ولایت ایک بار پھر،ابومہدی،شہید قاسم سلیمانی و ا انکے ساتھیوں کی برسی کے موقع پر غم زدہ اور دوبارہ عزادا رہوئے۔

 شریک غم ادارہ و بانی ادارہ

سید شمع محمد رضوی، علمی مرکز"قم المقدسہ،ایران   
                                                                                                                          

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .