پیر 24 فروری 2025 - 15:52
شہید حسن نصرالله کی یہ عظمت، قرآن اور اہل بیت(ع) سے وابستگی کے باعث تھی: آیت الله جوادی آملی

حوزہ/ آیت الله العظمی جوادی آملی نے تفسیر تسنیم کی تقریب رونمائی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید سید حسن نصرالله کی عظمت اور کامیابی کا راز قرآن کریم اور اہل بیت(ع) سے گہری وابستگی تھا، کامیابی کا راستہ ہر اس شخص کے لیے کھلا ہے جو قرآن و عترت کی پیروی کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت الله العظمی جوادی آملی نے تفسیر تسنیم کی تقریب رونمائی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید سید حسن نصرالله کی عظمت اور کامیابی کا راز قرآن کریم اور اہل بیت(ع) سے گہری وابستگی تھا، کامیابی کا راستہ ہر اس شخص کے لیے کھلا ہے جو قرآن و عترت کی پیروی کرے۔

آیت الله جوادی آملی نے اس موقع پر تفسیر تسنیم کی چار دہائیوں پر محیط تالیف کے مراحل کو بھی تفصیل سے بیان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تفسیر حوزہ علمیہ قم کی عظیم علمی کاوش ہے۔ انہوں نے علم اور عقل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جہالت کو دور کرنا ضروری ہے، لیکن اصل مقصد عقل اور امامت کو زندہ رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امامت کا نظام ہی وہ بنیاد ہے جو علم اور عقل کو زندہ رکھتا ہے۔ آیت الله جوادی آملی نے امام خمینی(رح) کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہ صرف شہنشاہیت کو ختم کیا بلکہ امامت اور امت کا ایک مضبوط نظام قائم کیا۔

انہوں نے قم المقدسہ میں شہید نصرالله کے طالب علمی کے دور کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ حسن نصر اللہ نے قرآن کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا مرکز بنایا، جس کی وجہ سے وہ دنیا میں ایک عظیم مقام پر فائز ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن کریم ایک غیر معمولی کتاب ہے جو انسانوں کو بلند مقام تک پہنچا سکتی ہے۔

تقریب کے اختتام پر آیت الله جوادی آملی نے رہبر معظم انقلاب، مراجع عظام، علماء، فضلاء، اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha