ہفتہ 15 فروری 2025 - 18:10
جو معاشرہ امام اور امامت کے ساتھ زندگی بسر کرتا ہے، وہ زندہ ہے اور کبھی نہیں مرتا

حوزہ / حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے طلاب کی عمامہ پوشی کی تقریب میں امام زمانہ (عج) سے حقیقی تعلق کو معاشرے کے احیاء اور جہالت کا مقابلہ کرنے کا ذریعہ قرار دیا اور کہا: ایسا معاشرہ جو امامت پر مبنی نہ ہو، جاہلیت کی طرف لوٹ جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت بقیۃ اللہ الاعظم ارواحنا فداه کی ولادت کی مناسبت سے آیت اللہ جوادی آملی کے دفتر میں طلاب کی عمامہ پوشی کی تقریب منعقد ہوئی۔

جو معاشرہ امام اور امامت کے ساتھ زندگی بسر کرتا ہے، وہ زندہ ہے اور کبھی نہیں مرتا

انہوں نے اس موقع پر حضرت امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: امام زمانہ (عج) کی معرفت محض ان کے نام اور نسب کی شناخت تک محدود نہیں بلکہ ان کی شخصیت، مقاصد اور تعلیمات پر عمل کرنا بھی ضروری ہے۔

اس مرجع تقلید نے مزید کہا: قرآن اور عترت و اہلبیت علیہم السلام کی روشنی میں امامت اور ولایت کے مسئلے کی جو اہمیت بیان ہوئی ہے، وہ بہت ممتاز ہے۔ مرحوم کلینی رضوان اللہ علیہ نے یہ نورانی روایت نقل کی ہے کہ "کسی بھی معاشرے کی جہالت اور عقلانیت کا انحصار امام کی معرفت اور ان کی رہنمائی سے استفادہ پر ہے"۔

انہوں نے کہا: امام کی معرفت عقلانی زندگی کے مترادف ہے۔ جو معاشرہ امام اور امامت کے ساتھ زندگی بسر کرتا ہے، وہ زندہ ہے اور کبھی نہیں مرتا۔

حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے کہا: اگر کوئی شخص اپنے زمانے کے امام کو نہ پہچانے تو اس کی موت جاہلیت کی موت ہوگی۔ انہوں نے سورہ انفال کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "اسْتَجِیبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاکُمْ لِمَا یُحْیِیکُمْ" یعنی یہ تعلیمات تمہیں زندگی عطا کرتی ہیں۔ اگر تم فرشتوں جیسی زندگی چاہتے ہو تو جہالت سے نکل کر علم کی طرف آنا ہو گا۔

جو معاشرہ امام اور امامت کے ساتھ زندگی بسر کرتا ہے، وہ زندہ ہے اور کبھی نہیں مرتا

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha