جمعہ 21 فروری 2025 - 07:00
مومن کو اپنی عزت اور حیثیت کی حفاظت کرنی چاہیے

حوزہ / آیت اللہ العظمی جوادی آملی نے مومن کی عزت و آبرو کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: مومن کی آبرو ایک الٰہی امانت ہے اور یہ خدا کی ملکیت ہے۔ اس لیے کسی کو اپنی یا کسی اور کی آبرو کو نقصان پہنچانے کا حق نہیں۔

حوزه نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ العظمی جوادی آملی نے مسجد اعظم قم میں منعقدہ درس اخلاق میں گفتگو کے دوران نہج البلاغہ کی حکمت 159، 160، اور 161 کی شرح بیان کی۔

انہوں نے کہا: حضرت امیرالمومنین علی (ع) حکمت 159 میں فرماتے ہیں: "مَنْ وَضَعَ نَفْسَهُ مَوَاضِعَ التُّهَمَةِ، فَلَا یَلُومَنَّ مَنْ أَسَاءَ بِهِ الظَّنّ" یعنی "جو خود کو شک اور تہمت کے مواقع پر رکھے، اسے دوسروں کے بدگمان ہونے پر شکایت کا حق نہیں۔" پس مشکوک اور بدنام مقامات پر جانا بھی دینی اعتبار سے ناپسندیدہ ہے اور یہ فرد کی حیثیت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

آیت اللہ جوادی آملی نے کہا: مومن کی آبرو ایمان کی بنیاد پر قائم ہوتی ہے اور یہ ایک الٰہی امانت ہے۔ مومن کو اپنی عزت اور حیثیت کی حفاظت کرنی چاہیے اور ایسا کوئی عمل نہیں کرنا چاہیے جو اس کے ایمانی وقار کو مجروح کرے۔

انہوں نے قرآن کریم کی آیت "العِزَّةُ لِلَّهِ جَمِیعًا" کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: عزت اللہ کی ہے اور مومن خدا کے پاس اس عزت و آبرو کے امانت دار ہیں۔

ارجع تقلید نے اصول کافی کی حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: خداوند عالم نے مومن کے تمام امور اسے سونپ دئے ہیں، مگر اس کی عزت و آبرو کی حفاظت کو خود اپنے ذمے رکھا ہے کیونکہ عزت اللہ کی طرف سے ہے۔ اس لیے مومن کو اپنی عزت کے تحفظ کے لیے محتاط رہنا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha