۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
امام جمعہ اردبیل

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن عاملی نے کہا: اس ٹیکنالوجی کے دور میں مومنین کی عزت و ناموس کی حفاظت سب کا فریضہ ہے، لہذا سوشل میڈیا پر ہمیں اپنے رویے اور تحریروں کے بارے میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے تا کہ کسی کی آبرو پامال نہ ہو اور مومنین اور نیک لوگوں کی عزت و آبرو محفوظ رہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ‌الاسلام والمسلمین سیدحسن عاملی نے روزہ داروں کے درمیان خطاب کرتے ہوئے کہا: اللہ تعالیٰ نے عقل کو حق و باطل کے درمیان تفریق اور اچھائیوں اور برائیوں کی تمیز کے لیے قرار دیا ہے، تاکہ انسان گناہوں سے محفوظ سے محفوظ رہے اور راہ سعادت پر گامزن ہو جائے۔

انہوں نے کہا: شیطان ہر قدم پر انسان کو راہ دؤراست سے گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے، لہذا ضروری ہے کہ ہم اپنے اعمال اور طرز عمل کے سلسلے میں ہوشیار رہیں اور احتیاط سے کام لیں۔

صوبہ اردبیل میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا: بعض گناہ ایسے ہیں جو انسان کو تباہ کر دتے ہیں، جیسے جھوٹ، غیبت اور سود خوری، یہ ان گناہوں میں ہیں جو مضر اور آلودگیوں سے بھرے ہوئے ہیں،لہذا ضروری ہے کہ اس کے بارے میں غور و فکر سے کام لیں اور خود کو اس ہلاکت سے نجات دلائیں۔

انہوں نے کہا: رمضان المبارک جیسے عظیم مہینے میں ہمیں زیادہ سے زیادہ نیک کام انجام دینے اور گناہوں کو اپنے نامہ اعمال سے مٹانے کی ضرورت ہے، لہذا اس کام کےلئے ہمیں قرآنی نشستوں اور حلقوں میں شرکت کرنا چاہئے اور قرآن کی تفسیر اور تلاوت سے بہترین استفادہ کرنا چاہیے، کیوں کہ رمضان المبارک انسانیت کے لیے علم کا عظیم خزانہ ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن عاملی نے کہا: اس ٹیکنالوجی کے دور میں مومنین کی عزت و ناموس کی حفاظت سب کا فریضہ ہے، لہذا سوشل میڈیا پر ہمیں اپنے رویے اور تحریروں کے بارے میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے تا کہ کسی کی آبرو پامال نہ ہو اور مومنین اور نیک لوگوں کی عزت و آبرو محفوظ رہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .