حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ بشیر نجفی نے اخلاق اہل بیت علیہم السلام کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: زائرین اور مومنین کو چاہیئے کہ وہ اپنے آپ کو اخلاق اہل بیت علیہم السلام سے آراستہ کریں اور معصومین علیہم السلام کے حرم کی زیارت سے مشرف ہونے والی خواتین حجاب اسلامی کی رعایت کریں۔
پاکستان،بیلجیئم اور افریقی ممالک سے آئے ہوئے زائرین نے نجف اشرف میں شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ بشیر نجفی سے ملاقات کی۔
آیت اللہ بشیر نجفی نے اخلاق اھل بیت علیھم السلام کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا :زائرین کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو اخلاق و صفات اہل بیت علیہم السلام سے آراستہ کریں اور عتبات مقدسہ کی زیارت پر آنے والی خواتین حجاب اسلامی کی رعایت کریں، حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے اخلاق اور سیرت پر عمل کریں اور اپنے بچوں کو حجاب کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اس کا پابند بنائیں۔