حوزہ نیوز ایجنسی | آیت اللہ بہجت نے یہ واقعہ آیت اللہ سید عبدالہادی شیرازی سے نقل کیا ہے جو تنگدستی کے خاتمے سے متعلق ہے جسے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
آیت اللہ سید عبدالہادی شیرازی بیان کرتے ہیں:
بچپن میں، والد اور میرزا بزرگ کے انتقال کے بعد، کہ جو ہمارے معاملات کے ذمہ دار تھے، گھر کا بوجھ میرے کاندھوں پر آ گیا۔
ایک رات میں نے خواب میں اپنے والد کو دیکھا۔
انہوں نے مجھ سے پوچھا:
"آقا سید عبدالہادی! آپ کی حالت کیسی ہے؟"
میں نے جواب دیا:
"اچھی نہیں۔"
انہوں نے فرمایا:
"بچوں اور گھر والوں کو تاکید کرو کہ نماز اول وقت پڑھیں، تمہاری تنگدستی دور ہو جائے گی۔"









آپ کا تبصرہ