۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
دیدار بیت آیت الله صافی با آیت الله مکارم

حوزہ / شیعہ مرجع تقلید نے کہا: آیت اللہ صافی ایک روشن خیال اور روشن فکر شخصیت تھے۔ یہ چیز ان کے مختلف مواقع پر جاری کردہ پیغامات میں واضح طور پر مشاہدہ کی جا سکتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے مرحوم آیت اللہ صافی گلپایگانی کے گھر پر مرحوم کے صاحبزادہ اور خانوادہ سے ملاقات کے دوران انہیں انتہائی قابل قدر اور نیک شخصیت قرار دیا اور کہا: اس مرجع عالیقدر کی تجہیز و تکفین کی تقریب بہترین طریقہ اور انتہائی وقار کے ساتھ منعقد ہوئی۔

انہوں نے مرحوم کے گھر کو مراجع عظام کے گھروں میں ایک معروف اور نیک نام گھر کے طور پر تذکرہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے گھر کا یہ نیک نام اور بہترین مقام برقرار رہے گا۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے ان کے امور اور تصانیف کا حوالہ دیا اور ان کی کتاب "منتخب الأثر" کو ایک بےنظیر اور منفرد تصنیف قرار دیا اور کہا: مناسب ہے کہ مرحوم کی اس گرانقدر تصنیف میں حاصل شدہ کرامات کو نئے ایڈیشن میں اضافہ کیا جائے۔

اس شیعہ مرجع نے آیت اللہ صافی مرحوم کے ساتھ اپنی شناسائی کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا: میں مرحوم آیت اللہ بروجردی کے درس میں ان مرحوم سے اور ان کے بھائی سے آشنا ہوا اور مرحوم آیت اللہ بروجردی کے شاگردوں میں سے وہ انتہائی قابل اور فاضل افراد میں سے تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .