۳۰ شهریور ۱۴۰۳ |۱۶ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 20, 2024
صوبہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں 23 مسافروں کو قتل کر دیا گیا

حوزہ/ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں 23 مسافروں کو قتل کر دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایس ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی کے مطابق تمام افراد کو ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ جن کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ ان سب مقتولین کا تعلق صوبہ پنجاب سے تھا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگا کر مسافروں کو بسوں سے اتارا۔

صوبہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں 23 مسافروں کو قتل کر دیا گیا

ایس ایس پی موسیٰ خیل نے کہا: مسلح افراد نے 10 گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی۔ پولیس اور لیویز جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں، لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ضلع موسیٰ خیل پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی شمال مشرقی سرحد پر واقع ہے جو خیبر پختونخواہ اور پنچاب سے متصل ہے۔ یہ علاقہ بلوچستان کو پنجاب سے ملاتا ہے۔

دوسری طرف صوبہ بلوچستان میں ہی بولان کے علاقے دوزان میں ریلوے پل کو بعض شرپسند عناصر نے دھماکے سے اڑا دیا۔ جس سے کوئٹہ آنے جانے والی تمام ٹرینیں معطل ہو گئی ہیں۔

صوبہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں 23 مسافروں کو قتل کر دیا گیا

تبصرہ ارسال

You are replying to: .