۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی

حوزہ / علامہ شبیر حسن میثمی نے پاکستان کے شہر نوشکی میں ہوئی دہشتگردی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے پاکستان کے شہر نوشکی کی قومی شاہراہ پر مسافر بسوں پر دہشتگردوں کے حملے کو انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا: اتنی سخت سکیورٹی کے باوجود بھی بسوں کو اس طرح کے واقعات پیش آنا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: ہم سکیورٹی اداروں سے واقعہ کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں قومی شاہراہ پر بس سے اغواء کیے گئے 9 مسافروں کو قتل کر دیا گیا تھا جبکہ فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مغویوں کی لاشیں قریبی پہاڑی کے قریب پل کے نیچے سے ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے تفتان جا رہی تھی جس میں سے متعدد افراد کو بس سے اتار کر اغواء کیا گیا تھا، قتل کیے گئے مسافروں کا تعلق پنجاب کے علاقے منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ اور وزیر آباد سے ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .