۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
علامہ شبیر میثمی

حوزہ/ ذمہ داران کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے پاس ملک کو معاشی بحران اور بدحالی سے نکالنے کے لیے کوئی پالیسی موجود نہیں، مختلف نعروں سے عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ اسلامی تحریک پاکستان آج بھی عوام کا اولین انتخاب ہے، ملک و قوم کی فلاح کے لیے ہمارے کارکنان نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں، اس ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے عوام اس بار اسلامی تحریک کو ووٹ دیں۔

اسلامی تحریک پاکستان کے ذمہ داران کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے پاس ملک کو معاشی بحران اور بدحالی سے نکالنے کے لیے کوئی پالیسی موجود نہیں، مختلف نعروں سے عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔

انہی لوگوں نے سالوں سال حکومت کی لیکن ملک اور عوام کو یہ بدحالی سے نہیں نکال سکے، جذباتی نعروں سے عوام کی تقدیر نہیں بدل سکتی، ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بدعنوان حکمرانوں کو عوام پر مسلط کیا جاتا ہے، اس وقت صرف ملک بچانے کی بات نہیں بلکہ دین اسلام کا تحفظ بھی ہماری ذمہ داری ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .