۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
علی کریم پور قراملکی

حوزہ / جو شخص عملِ صالح انجام دے گا اور مومن ہو گا تب ہی وہ حیاتِ طیبہ کو درک کرنے کی راہ پر گامزن ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، جامعۃ المصطفی کی علمی کمیٹی کے رکن حجت الاسلام والمسلمین علی کریم پور قراملکی نے تہران میں منعقدہ بین الاقوامی قرآنی نمائش میں "حیات طیبہ کی قرآنی بنیادیں" کے عنوان پر ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے ایام شہادت مولی الموحدین حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا: جو شخص عملِ صالح انجام دے گا اور مومن ہو گا، وہ حیاتِ طیبہ کو درک کرنے کی راہ پر گامزن ہو گا۔

انہوں نے اہل بیت علیہم السلام کی زندگی کو کمال، پاکیزگی اور فضیلت سے معمور قرار دیا اور کہا: بہترین زندگی انسانی افکار کے درست ہونے، نیت و عطوفت کی پاکی اور عملِ صالح کی خوبصورتی سے حاصل ہوتی ہے۔

جامعۃ المصطفی کی علمی کمیٹی کے رکن نے مزید کہا: اگر انسان کے اندر ایمان موجود ہو تو وہ عمل صالح بھی انجام دے گا اور فطرت کے لحاظ سے پاکیزہ اور صحت مند زندگی سے بھی لطف اندوز ہو گا۔

انہوں نے کہا: انسانی عقل محدود اور جزئیات کو تشخیص دینے سے عاجز ہے۔ انسان کے پاس اپنے افکار کو سالم رکھنے اورکمال حاصل کرنے کے لیے انبیاء و رسل کے راستے پر چلنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین قرا ملکی نے کہا: انسان اپنی زندگی میں اس وقت ہی صحیح عبادت انجام دے سکتا ہے اور خلقِ خدا کی خدمت کر سکتا ہے جب وہ قیامت پر مکمل اعتقاد رکھتا ہو۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .