۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت اللہ علوی گرگانی

حوزہ/ آیت اللہ علوی گرگانی نے کہا: افسوسناک امر یہ ہے کہ آج لوگ بڑی آسانی سے دوسروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتے ہیں وہ اپنے حق پر قانع نہیں ہیں اور ستم ظریفی یہ ہے کہ اپنے آپ کو حق پر بھی سمجھتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ علوی گرگانی نے گزشتہ روز صوبہ تہران کے ادارۂ تعلیم و تربیت کے عہدیداروں سے (شہر قم میں) اپنے دفتر میں ملاقات کی۔

انہوں نے اس ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: وعظ و نصیحت باعث بنتی ہے کہ انسان گمراہ  نہ ہو۔

 انہوں نے کہا: اگر کوئی وعظ و نصیحت کو سنے اور اس پر عمل کرے تو وہ یقینا خوش بخت ہو گا ۔

آیت اللہ علوی گرگانی نے مزید کہا:  آج ہم ایسے دور سے گزر رہے ہیں کہ افراد بڑی آسانی سے دوسروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر انہیں پائمال کردیتے ہیں۔ وہ ہرگز اپنے حق پر قانع نہیں رہتے اور اپنے آپ کو حق پر بھی سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا: انبیاء  الہی آئے تاکہ لوگوں کی ہدایت و رہنمائی کریں اور لوگوں سے کہیں کہ وہ دوسروں کے حقوق پر تجاوز نہ کریں لیکن بعض لوگ بڑی آسانی سے دوسرے کے حقوق پر تجاوز کرتے ہیں۔

اس شیعہ مرجع تقلید نے کہا: قیامت کے دن ان افراد کو لایا جائے گا جنہوں نے دوسروں کے حقوق پر تجاوز کیا ہوگا اور ان سے بہت سخت حساب لیا جائے گا۔

 آیت اللہ علوی گرگانی نے تہران کے ادارۂ تعلیم و تربیت کے عہدیداروں کو  خطاب کرتے ہوئے کہا : آپ کا  کام بھی دوسروں کے حقوق سے متعلق ہے آپ کو اس جانب متوجہ رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا:  ایسے افراد کو مقام و منصب دینا چاہیے جو انقلابی،  ذمہ دار اور دیندار ہو ں۔

دینی علوم کے اس استاد نے کہا: کسی پوسٹ و منصب پر کام کرنے والوں کو اس طرح کام کرنا چاہیے کہ وہ کل قیامت کے دن اہلبیت علیہم السلام اور خدا کے سامنے شرمندہ نہ ہو۔

 انہوں نے کہا:عمل صالح اور ایمان سعادت اور خوشبختی کے لئے دو لازمی عنصر ہیں۔  اگر یہ دونوں ایک ساتھ ہو ں تو یقینا انسان کمال تک رسائی حاصل کرے گا۔

 آیت اللہ علوی گرگانی نے آخر میں کہا : بعض افراد کی سفارش کی وجہ سے دوسروں کا حق ضائع نہیں ہونا چاہیے (کہ دوسرے افراد ذمہ دار اور انقلابی افراد کی جگہ لے لیں)

تبصرہ ارسال

You are replying to: .