۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
ایم ڈبلیو ایم کراچی

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس صوبائی دفتر میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس صوبائی دفتر میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

ایم ڈبلیو ایم کراچی کا اہم اجلاس

اجلاس میں علامہ حیات عباس نجفی، سید ذیشان حیدر ناصر حسینی، سید کلیم رضا، سید معبر رضا اور سید امتیاز علی شریک ہوئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اپنے کارکنوں کی تعلیم و تربیت کو اہمیت دیتی ہے اسی لئے شورائے عالی اور مرکزی چیئرمین کی ھدایت پر ملک بھر میں ایک روزہ تنظیمی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ایام عزاء کے بعد تمام اضلاع اپنے کارکنان کے لئے تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت کی خدمت کو اپنے لئے اعزاز سمجھتی ہے اسی لئے ملت کے اندر ایم ڈبلیو ایم کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے اسی لئے توسیع تنظیم پر توجہ دی جائے۔ شعبہ تنظیم سازی نے ہر سطح پر 20 فیصد توسیع تنظیم کا ٹارگٹ مقرر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ونگز اور مدھر سیٹ اپ کے درمیان باہمی تعاون اور اشتراک عمل میں اضافے کے لئے ہر سطح پر کوارڈینیشن کمیٹیز تشکیل دی گئی ہیں۔ جن کے بر وقت باضابطہ اجلاس ہونے چاہئیں۔

ایم ڈبلیو ایم کراچی کا اہم اجلاس

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ صادق جعفری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے بے لوث کارکن ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جو ہر محاذ پر اس ملت مظلوم کی خدمت کے لئے مصروف جدوجہد ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم مظلوموں کی حامی جماعت ہے ہم نے قومی فریضہ اور عبادت سمجھ کر فلسطین سے پارا چنار تک کے مظلوموں کے حق میں آواز بلند کی ہے۔

اجلاس میں مختلف تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .