۲۲ شهریور ۱۴۰۳ |۸ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 12, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جشنِ آزادی کی مناسبت سے پودا لگا کر ملک گیر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جشنِ آزادی کی مناسبت سے پودا لگا کر ملک گیر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث ماحولیاتی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے، جن پر قابو پانے کے لیے شجر کاری وقت کی اہم ضرورت ہے، اسلام درخت لگانے کا حکم دیتا ہے جبکہ ہمارے ہاں درختوں کو کاٹا جاتا ہے، جس کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی ہونی چاہئیے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ وطن عزیز دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے، جنہیں ماحولیاتی تبدیلیوں سے زیادہ خطرات لاحق ہیں، صحت مند اور خوشگوار آب و ہوا کے لیے درخت لگائے جائیں، یہ صدقہ جاریہ ہے جس میں تمام پاکستانیوں کو اپنا حصہ شامل کرنا چاہیے، ہر شخص اپنی زندگی میں اپنے حصے کے دو درخت ضرور لگائے، یہ ہماری نسلوں کے لیے بھی یادگار ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وحدت یوتھ پاکستان کے نوجوانان جشنِ آزادی کے موقع پر شجرکاری مہم کا آغاز کر رہے ہیں، نوجوانوں سے میری گزارش ہے کہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .