ہفتہ 15 اگست 2026 - 14:53
سکردو؛ سابق صدرِ انجمنِ امامیہ بلتستان آغا عباس رضوی آہوں اور سسکیوں میں سپردِ خاک+ویڈیو اور تصاویر

حوزہ/سابق صدرِ انجمنِ امامیہ بلتستان، سابق رکن اسمبلی گلگت بلتستان اور اسلامی تحریک پاکستان کے سابق صوبائی صدر علامہ سید محمد عباس رضوی کی نمازِ جنازہ، امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی اقتداء میں مرکزی جامع مسجد سکردو میں ادا کر دی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سابق صدرِ انجمنِ امامیہ بلتستان، سابق رکن اسمبلی گلگت بلتستان اور اسلامی تحریک پاکستان کے سابق صوبائی صدر علامہ سید محمد عباس رضوی کی نمازِ جنازہ، امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی اقتداء میں مرکزی جامع مسجد سکردو میں ادا کر دی گئی۔

سکردو؛ سابق صدرِ انجمنِ امامیہ بلتستان آغا عباس رضوی آہوں اور سسکیوں میں سپردِ خاک

نمازِ جنازہ صبح 10 بجے مرکزی جامع مسجد سکردو میں علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی اقتداء میں ادا کی گئی۔

نمازِ جنازہ میں علمائے کرام، سماجی، مذہبی اور سیاسی شخصیات سمیت مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

نمازِ جنازہ کے بعد مرحوم و مغفور آغا سید محمد عباس رضوی کے جسدِ خاکی کو ان کے آبائی علاقے آستانہ میں آہوں اور سسکیوں میں سپردِ خاک کر دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha