حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بنگلہ دیش کی شیعہ علماء کونسل کا ماہانہ اجلاس آج 16 اگست 2026 کو دارالحکومت ڈھاکہ میں واقع کونسل کے دفتر میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں کونسل کے علماء اور ذمہ داران نے شرکت کی اور شیعہ مسلمانوں سے متعلق مختلف دینی، علمی اور معاشرتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابو القاسم رضوی نے بھی شیعہ علماء کونسل کے دفتر کا دورہ کیا۔ وہ آسٹریلیا سے بنگلہ دیش پہنچے ہیں اور اپنے دورۂ بنگلہ دیش کے دوران کونسل کے دفتر تشریف لائے۔
کونسل کے ذمہ داران نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا اور ان کی آمد کو علماء و دینی شخصیات کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم قرار دیا۔
اجلاس کے دوران دینی امور کے ساتھ ساتھ شیعہ معاشرے کی موجودہ صورت حال، باہمی تعاون اور مذہبی و سماجی سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
شیعہ علماء کونسل بنگلہ دیش ملک میں شیعہ علماء اور دینی شخصیات کے درمیان رابطے اور مختلف مذہبی و معاشرتی امور میں تعاون کے لیے سرگرم ہے۔









آپ کا تبصرہ