بدھ 7 مئی 2025 - 08:13
حوزہ نیوز محض ایک خبر رساں ادارہ ہی نہیں، بلکہ ایک فکری اور نظریاتی پلیٹ فارم بھی ہے

حوزہ/ بنگلہ دیش کے معروف عالم دین حجت الاسلام مولانا امجد حسین نے قم المقدسہ میں حوزہ نیوز ایجنسی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور اس موقع پر ان سے حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار نے خصوصی انٹرویو بھی لیا ہے، جسے پیش کیا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بنگلہ دیش کے معروف عالم دین حجت الاسلام مولانا امجد حسین نے قم المقدسہ میں حوزہ نیوز ایجنسی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور اس موقع پر ان سے حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار نے خصوصی انٹرویو بھی لیا ہے، جسے پیش کیا جا رہا ہے۔

السلام علیکم! حوزہ نیوز ایجنسی میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ قیمتی وقت نکالنے پر ہم دل کی گہرائیوں سے آپ کا شکریہ اور امتنان ادا کرتے ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا امجد حسین: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ میں بھی حوزہ نیوز ایجنسی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس ملاقات کا موقع فراہم کیا۔

حوزہ نیوز: آپ کی نظر میں بنگلہ دیش میں حوزہ نیوز کا اثر کیسا ہے اور اس کی مزید توسیع کے لئے کن اقدامات کی ضرورت ہے؟

مولانا امجد حسین: بنگلہ دیش میں علماء کرام، حوزات علمیہ اور شیعہ مسلم برادری کے درمیان حوزہ نیوز کی مقبولیت روز بروز بڑھ رہی ہے۔ بالخصوص ایران، فلسطین، عراق، لبنان اور دنیا بھر میں اہل بیت (علیہم السلام) کے ماننے والوں کی خبروں تک رسائی کا یہ ایک مؤثر ذریعہ بن چکا ہے۔ تاہم، اس کی مزید توسیع کے لئے ضروری ہے کہ مقامی زبان میں خبریں نشر کی جائیں، سوشل میڈیا پر سرگرم تشہیر کی جائے اور بنگلہ دیش کی دینی تنظیموں کے ساتھ قریبی روابط استوار کیے جائیں۔

حوزہ نیوز: بنگلہ دیش کے علماء اور اسلامی تنظیموں کے ساتھ حوزہ نیوز کے تعلقات کیسے ہونے چاہئیں؟

مولانا امجد حسین: میری رائے میں بنگلہ دیش علماء سوسائٹی، علمائے کرام اور دیگر اسلامی تنظیموں کو حوزہ نیوز کے ساتھ تعاون پر مبنی مضبوط روابط قائم رکھنے چاہئیں۔ حوزہ نیوز صرف خبر رسانی کا ذریعہ نہیں، بلکہ دنیا بھر میں اہل بیت (علیہم السلام) کے افکار و تعلیمات کے فروغ کا ایک مؤثر پلیٹ فارم بھی ہے۔ اگر ہم ہم آہنگی کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کریں تو بنگلہ دیش کے علماء اور عوام کو عالمی اسلامی بیداری کی صحیح تصویر میسر آئے گی۔

حوزہ نیوز: بنگلہ دیش میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ میں حوزہ نیوز کس طرح مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے؟

مولانا امجد حسین: حوزہ نیوز محض ایک خبر رساں ادارہ نہیں بلکہ ایک فکری اور نظریاتی پلیٹ فارم ہے۔ یہ بنگلہ دیش میں سنی اور شیعہ برادری کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ مستند معلومات اور تجزیاتی رپورٹس کے ذریعے غلط فہمیوں کا ازالہ ممکن ہے اور اتحاد و اخوت کے جذبات کو تقویت دی جا سکتی ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے حوزہ نیوز کو مقامی علماء اور مدارس کے ساتھ مسلسل اور فعال روابط برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز: ایک بار پھر ہم آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ نے اپنے قیمتی خیالات اور رہنمائی سے ہمیں نوازا۔

مولانا امجد حسین: میں حوزہ نیوز کی ترقی اور کامیابی کے لئے دعاگو ہوں۔ امید ہے کہ مستقبل میں بھی مزید قریبی تعاون کے مواقع میسر آئیں گے، ان شاء اللہ۔ والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔

حوزہ نیوز محض ایک خبر رساں ادارہ ہی نہیں، بلکہ ایک فکری اور نظریاتی پلیٹ فارم بھی ہے

حوزہ نیوز محض ایک خبر رساں ادارہ ہی نہیں، بلکہ ایک فکری اور نظریاتی پلیٹ فارم بھی ہے

واضح رہے مولانا امجد حسین اس وقت حوزہ علمیہ قم کی سو سالہ تاسیس کی تقریب میں شرکت کرنے ایران میں موجود ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha