حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے خطیب نے میڈیا لٹریسی کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: قرآن کریم فرماتا ہے کہ "اگر فاسق کی کوئی خبر سنو تو اس پر یقین نہ کرو بلکہ پہلے تحقیق کرو"۔ آج مخالفین کے نیٹ ورکس تین تین شفٹوں میں کام کر رہے ہیں تاکہ عوام کے ذہنوں کو منحرف کر سکیں۔ رہبر شہید (ره) پر ناجائز تہمتیں تک لگائی گئیں لیکن آپ نے دیکھا کہ انہوں نے اپنے جدِ مظلوم امام حسین علیہ السلام کی طرح اپنے خاندان کے ساتھ، گھر اور کام کی جگہ کو تعطیل نہیں کیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں حضرت امام جواد علیہ السلام کی شخصیت اور مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: حضرت جواد الائمہ علیہ السلام تقریباً آٹھ سال کی عمر میں امامت کے منصب پر فائز ہوئے۔ ان کے بعد امام ہادی علیہ السلام بھی آٹھ سال کی عمر میں اور امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف پانچ سال کی عمر میں امامت کو پہنچے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ خداوند متعال ایک معصوم امام کی تمام فضیلتوں کو بچپن میں ہی جمع کر سکتا ہے اور ولایت الہی کا منصب انتخابی یا موروثی نہیں ہے بلکہ اس لیاقت اور صلاحیت کی بنیاد پر ہے جو خدا نے امام کو عطا کی ہے۔









آپ کا تبصرہ