ہفتہ 30 مئی 2026 - 20:21
میڈیا اور منبر کی ذمہ داری انتہائی سنگین ہے، یہ لوگوں میں معرفت اور آگاہی کا ذریعہ ہیں

حوزہ / حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے متولی نے عوامی رائے پر تاثیر میں میڈیا کے اہم کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے میڈیا کی غلط خبروں کے خلاف ہوشیاری اور توحیدی محور کو محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے متولی آیت ‌الله سید محمد سعیدی نے ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے سربراہ کے میڈیا ٹیکنالوجی اور ترقی سے وابستہ امور میں معاون محمد رستگار سے میں ملاقات کے دوران گفتگو میں معاشرے میں میڈیا کے اہم مقام اور سنگین ذمہ داری کو بیان کیا۔

انہوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کے پہلے توحیدی مرکز یعنی بیت اللہ الحرام کی تعمیر کے واقعے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: خانہ کعبہ کو بہترین ہاتھوں اور پاک ترین نیتوں سے تعمیر کیا گیا لیکن جب لوگ اس سے غافل ہو گئے تو یہ توحیدی مرکز بت خانہ میں تبدیل ہو گیا۔ پھر فتح مکہ میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امیرالمؤمنین علی علیہ السلام نے بتوں کو توڑ کر اس مرکز کو اس کی اصل شناخت پر واپس لوٹایا۔

میڈیا اور منبر کی ذمہ داری انتہائی سنگین ہے، یہ لوگوں میں معرفت اور آگاہی کا ذریعہ ہیں

حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے متولی نے اس تاریخی واقعے کو میڈیا ذمہ داران کے لیے ایک اہم سبق قرار دیا اور کہا: میڈیا اور منبر وہ مقامات ہیں جو لوگوں میں معرفت اور آگاہی پیدا کرتے ہیں۔ اگر لوگ اور میڈیا کے ذمہ دار غافل ہو جائیں تو یہ مقامات اپنے اصلی راستے سے منحرف ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے عید غدیر اور عشرۂ امامت و ولایت کے ایام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: غدیر ہمیں ولایت مداری کا عظیم درس دیتی ہے۔ ہمیں اس سبق کو اچھی طرح سمجھنا چاہیے اور آنے والی نسلوں تک پہنچانا چاہیے۔

آیت ‌الله سعیدی نے آخر میں میڈیا کے ذمہ داران اور کارکنان بالخصوص صدا و سیماء کے مختلف نیٹ ورکس کے فعال افراد کی محنتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: میں ان تمام عزیز افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو حرم مطہر کے پروگراموں اور خبروں کو بطیقِ احسن دوسری جگہوں تک پہنچاتے ہیں اور لوگوں کو اہل بیت علیہم السلام کے حرم سے منسلک رکھتے ہیں۔ خداوند انشاءاللہ ان زحمات کو قیامت کے دن آپ سب کے لیے ایک اچھا ذخیرہ قرار دے گا۔

میڈیا اور منبر کی ذمہ داری انتہائی سنگین ہے، یہ لوگوں میں معرفت اور آگاہی کا ذریعہ ہیں

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha