۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مجاہدان دیار غربت

حوزہ/ شہدائے استقامت کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے مجاہدان دیار غربت کے نام سے ایک کانفرنس آج سے تہران میں شروع ہوگئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امریکی زوال اور علاقے سے امریکی  انخلا میں استقامتی  محاذ کے کردار کے زیر عنوان چھٹی "مجاہدان دیار غربت" کانفرنس بدھ کو تہران میں شروع ہوئی جس میں  دنیا کے اٹھائیس ملکوں کے نمائندے، ایران کے  سول اور فوجی عہدیدار اور استقامی محاذ پر شہید ہونے والوں کے اہل خانہ شریک ہیں۔

تصویری جھلکیاں:  شہدائے استقامت کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے "مجاہدان دیار غربت" کے نام سے تہران میں کانفرنس

کانفرس میں شرکت کرتے ہوئے حجۃ الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا کہ مکتب اہل بیت علیہم السلام تمام مذاہب کے مقدسات اور عقیدوں کے احترام کا پیغام دیتا ہے، تحریک انقلاب اسلامی کی حیات شہداء اسلام کا خون ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی تحریک بغیر خون شہداء کے کامیاب نہیں ہو سکتی ہے آج اگر انقلاب اسلامی ایران زندہ  جاوید ہے تو خون شہداء کی وجہ سے ہے۔ مزید کہا کہ مذہب کے نام پر قتل و غارت کرنے والے عناصر کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،ہم ایسے عناصر کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ اسلام تو امن برداشت اور انسانیت کے احترام کا درس دیتا ہے۔ 

قابل ذکر ہے کہ شہدائے پاسبان حرم اور استقامتی محاذ پر شہید ہونے والوں کی قربانیوں کی یاد میں منعقد ہونے والی یہ چھٹی سالانہ کانفرنس ہے اور اس کا مقصد استقامتی گروہوں کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانا ہے۔ اس کانفرنس میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی چیف، ایران کے وزیرداخلہ، فلسطین، یمن، شام، وینیز ویلا اور کیوبا کے سفرا کے علاوہ  ایک سو کے قریب غیرملکی مہمان بھی شریک ہیں۔

واضع رہے کہ کانفرس میں مختلف ممالک کی نمائندگی نے اس بات کا عیادہ کیا کہ دنیا میں کہیں بھی عالم اسلام کی بقاء اور انسانیت کی حیات کے لیے جو شہداء خون دے رہے ہیں اسے رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .