حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے جیزان شہر میں سعودی فضائیہ کے زیر استعمال امریکی جاسوس ڈرون RQ_20 کو گرانے کی اطلاع دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ڈرون کو یمنی فضائی افواج نے جیزان شہر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے دوران جدید اسلحوں کی مدد سے مار گرایا ہے۔
بریگیڈیئر جنرل سریع نے مزید کہا کہ امریکی ڈرون کو گرانے کے مناظر کو آئندہ چند گھنٹوں میں نشر کیا جائے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یمنی مسلح افواج نے بدھ کے روز صوبۂ مارب میں ایک سعودی جاسوس طیارے "CH4" کو مار گرایا تھا۔
آپ کا تبصرہ