۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ کانبرا کے امام جمعہ نے کہا کہ آج عالم اسلام کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے تاکہ انسانیت کی بقاء کے لیے اپنا رول ادا کر سکیں۔تمام ادیان اسلام کے نزدیک قابل احترام ہیں نفرت اور تفریق افتراق پیدا کرنے والے اپنے دین کے ساتھ مخلص نہیں عوام ان کو اپنی صفوں میں نہ گھسنے دیں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آسٹریلیا کے شہر کانبرا میں امام جمعہ حجت الاسلام علامہ اشفاق وحیدی نے جمعہ کے خطبے میں عالم اسلام کے حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جاتا بلکہ انقلاب اسلامی کی روح بنتا ہے، کوئی تحریک بھی شہادت کے بغیر کامیابی نہیں ہوتی ہے۔

علامہ موصوف نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرنپ کا دنیا میں ذلیل رسوا ہونا پورے عالم اسلام کے شہداء باالخصوص شہید سلمانی کے بے گناہ خون کا اثر ہے۔ اسرائیل بھی امریکہ کی پیداوار ہے جو کہ مظلوم فلسطینی عوام کا قاتل ہے ڈونالڈ ٹرنپ کی طرح رسوا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ آج عالم اسلام کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے تاکہ انسانیت کی بقاء کے لیے اپنا رول ادا کر سکیں۔تمام ادیان اسلام کے نزدیک قابل احترام ہیں نفرت اور تفریق افتراق پیدا کرنے والے اپنے دین کے ساتھ مخلص نہیں عوام ان کو اپنی صفوں میں نہ گھسنے دیں۔ 

مزید کہا کہ مسلمان اس لیے کامیاب نہیں ہوسکیں کیوں کہ وہ دشمن کو نہی پہچان سکیں اور اپنی ذاتیات کے لیے دشمن کو گود میں بیٹھاتے ہیں۔

علامہ اشفاق وحیدی نےکہا کہ ڈونالڈ ٹرنپ انسانیت کا قاتل ہے اس کے خلاف عالمی عدالتوں میں مقدمہ درج کیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .