حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تحریک حسینیہ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے لاہور میں خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں چوری چھپے ایک بل پیش کیا گیا اور ارکان اسمبلی کو اندھیرے میں رکھ کر منظور بھی کروا لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر پرویزالہیٰ سے توقع نہیں تھی وہ ایسا متنازع بل لائیں گے اور تمام قوانین کو پامال کرتے ہوئے اپنے نمبر بنانے کیلئے اس بل کو پاس بھی کروا لیں گے، اس معاملے میں سپیکر پنجاب اسمبلی کا کردار افسوسناک ہے۔ ڈاکٹر محمد حسین اکبر کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے بل پاس کروایا ہے وہ دہشتگرد جماعتوں کے ارکان ہیں، نام بدل کر اسمبلیوں میں پہنچے ہیں، ان کی سازش یہ تھی کہ محرم الحرام سے قبل امن و امان کی صورتحال خراب کر دیں تاکہ محرم میں دہشتگردی ہو، بل کی تمام دفعات آئین پاکستان اور قانونِ پاکستان کیخلاف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دین کی بنیاد تو امام حسین علیہ السلام ہیں، حقہ کہ بنائے لاالہ است حسینؑ، تو اس بل کو پیش کرکے ایک تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی گئی، بڑے بڑے محدثین نے اہلبیتؑ کے ناموں کیساتھ علیہ السلام لکھا، صحابہ کے نام کیساتھ رضی اللہ، لیکن اس بل میں کہا گیا کہ اہلبیت کے ناموں کے ساتھ رضی اللہ لکھو، اگر نہ لکھو گے تو 5 سال قید ہوگی، یہ کیسا قانون ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے شیعہ خلفائے راشدین کو مانتے ہیں، ان کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا حضور نبی کریم (ص) کی حدیث ہے کہ حق علی کیساتھ ہے، علی حق کیساتھ ہے، پھر اہلبیتؑ کی حرمت میں قرآنی آیات اتریں، یہ ان کی شان گھٹانے چلے ہیں، قرآن نے ان پر سلام بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں دو گروہ ہیں، ایک حسینی اور دوسرا یزیدی گروہ ہے، یزیدی اپنے آپ کبھی نہ کبھی ظاہر کر دیتی ہے اور پنجاب اسمبلی میں یزیدیت نے ہی اپنا رنگ دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے میں نے اس بل کی مخالفت کی، عمران خان نے بھی واضح انداز میں کہا کہ ہم اہلبیت کے نام کیساتھ رضی اللہ کیسے لکھے۔
ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے کہا کہ اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ ارکان اسمبلی کو اندھیرے میں رکھا گیا، بل کے محرکین باپ کی قبر پر جا کر بل رکھ رہے ہیں، اس کا باپ کون تھا؟ کالعدم دہشت گرد جماعت کا سربراہ تھا، جس نے ملک میں فرقہ واریت کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی تقریریں سنیں اور دیکھیں کہ وہ بتا رہے ہیںٰ کہ انہیں اندھیرے میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاور بخاری نے واضح کہا کہ ہمارے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے، سید حسن مجبتیٰ نے کہا کہ وہ کمیٹی کے رکن تھے، مگر انہیں تو بتایا ہی نہیں کیا گیا، کسی کو یہ بھی علم نہیں تھا کہ یہ بل سرکاری ہے یا پرائیویٹ۔؟ علامہ محمد حسین اکبر نے کہا کہ تمام ارکان نے اس بل کو مسترد کر دیا ہے۔ پرویزالہیٰ کی جانبداری واضح ہو گئی ہے، پرویز الہیٰ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ انہوں نے معاویہ اعظم اور الیاس چنیوٹی کو پیسے دیئے ہیں کہ وہ اس بل کے حوالے سے جلسے کریں اور اس کا بھرپور دفاع کریں۔

سربراہ تحریک حسینیہ پاکستان:
متنازع بل محرم سے قبل ملک کا امن خراب کرنے کی بھیانک سازش تھی، علامہ محمد حسین اکبر
لاہور میں منعقدہ خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے تحریک حسینیہ پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دین کی بنیاد تو امام حسین علیہ السلام ہیں، حقہ کہ بنائے لاالہ است حسینؑ، تو اس بل کو پیش کرکے ایک تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی گئی۔
-
پشاور، علامہ رمضان توقیر کی سی سی پی او سے ملاقات/ مُحرم الحرام کے انعقاد سمیت دیگر مختلف انتظامی امور پر تبادلہ خیال
حوزه/ ملاقات میں سکیورٹی انتظامات سمیت کووڈ 19 کی وبائی صورتحال کے تناظر میں احتیاطی تدابیر سے متعلق مختلف تجاویز پر گفت و شُنید کی گئی جبکہ مُحرم الحرام…
-
شہید عارف حسینی کی 32ویں برسی کے موقع پر تحریک تعلیمات اہلبیت و تنظیمات کلایہ کی جانب جلسے کا انعقاد
حوزہ/مقررین کا کہنا تھا کہ شہید قائد نے ملت تشیع پاکستان کو بیدار کیا اور شعور دیا، وہ اتحاد بین المسلمین کے داعی و بانی تھے، اسی طرح انہوں نے ملت کے اتحاد…
-
امام رضاؑ نے مناظروں، مجالس اور علمی نشستوں کے ذریعے سے اہلبیتؑ کا تعارف کروایا، آیت حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ امام رضاؑ نے ان کی حکومت میں مناظروں، مجالس اور علمی نشستوں کے ذریعے سے اہلبیتؑ کا ایسا تعارف کروایا کہ لوگ آج تک اہلبیت ؑکو نہیں بھول پائے۔
-
مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر:
قائد شہید کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے عزاداری کے معاملے پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائیز نہیں کیا جائے گا
حوزہ/راہ ولایت شہدائے کشمیر و وطن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حکومت وقت اور عالمی قوانین نافذ کرنے…
-
سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی شاہ محمود قریشی کے او آئی سی بارے موقف کی حمایت
شاہ محمود قریشی کا نجی چینل کو دیے جانے والا انٹرویو حقائق پر مبنی اور بے لاگ تبصرہ تھا جو لائق تحسین ہے۔کشمیر، فلسطین، یمن سمیت دنیا بھر کے مسلمان عالم…
-
شہید قائد کا کردار ان کی گفتار کا ترجمان تھا، علامہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/قائد شہید کی برسی کے اجتماع سے خطاب میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ ہم کشمیر، شام، فلسطین اور یمن سمیت دنیا بھر کے مظلومین کیساتھ ہیں۔ مودی حکومت…
-
ہم لبنانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پاکستانی طلباء و طالبات
حوزہ/ پاکستانی اسٹوڈنٹس کے ایک وفد نے تہران میں واقع لبنان ایمبیسی کا دورہ کیا اور ایمبیسی کے اعلی حکام سے ملاقات کی اور اُن سے پاکستانی قوم کی طرف سے…
-
پاراچنار میں شہید عارف الحسینی کی 32ویں برسی پر عظیم اجتماع، قومی مسائل پر خطابات
حوزہ/قائد شہید کے آبائی علاقے اور مزار پیواڑ میں انکی 32ویں برسی کے موقع پر ایک عظیم اجتماع منعقد ہوا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام، علماء اور عمائدین…
-
اسلام آباد میں سرکاری سرپرستی میں تکفیریوں کے اجتماع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کا شدید ردعمل
حوزہ/ کنونشن سنٹر اسلام آبادجیسے اہم مقام پر تکفیریوں کے گروہ کا اجتماع کرایا گیا۔
-
فوجداری ترمیمی ایکٹ 2021ء،بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا جائے گا، علامہ جہانزیب جعفری
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے صدر کا کہنا تھا کہ اس متنازعہ قانون کی مبہم تشریحات کے تحت بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا جائے گا، جسے کسی صورت قبول…
-
شعائر حسینی کی مخالفت کرنے والا نہ شیعہ، نہ سنی بلکہ استعمار کا ایجنٹ ہے، علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر
حوزہ/ سربراہ ادارہ منہاج الحسین: اگر کوئی شیعہ اہلبیت علیہ السلام کے دشمنوں کو راضی کرنے کی خاطر شعائر امام حسین علیہ السلام کو چھوڑنے پر راضی ہو گا تو…
-
آج پاکستان بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا
حوزہ/ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت کے خاتمے کا ایک برس مکمل ہونے پر آج پاکستان بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا۔
-
پاک ایران تعلقات کا فروغ ناگزیر ہے، وزیراعظم عمران خان
حوزه/پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
-
متنازعہ بنیاد اسلام بل کے پیچھے مذموم مقاصد کھل کر سامنے آچکے ہیں، علامہ افضل حیدری
حوزہ/ اپنے ایک بیان میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ متنازعہ بنیاد اسلام بل کے پیچھے مذموم مقاصد کھل کر سامنے آچکے ہیں، دھوکہ…
-
اربعین کی عظیم تحریک دراصل پورے عالم میں الہی و اسلامی نظام کے قیام کی جانب ایک قدم ہے، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ دنیا کا ہر کلمہ گو حسینی ہے اس لئے اس کی ذمہ داری ہے کہ یزیدیت کے خلاف ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کام کرے اور سیرت امام حسین علیہ سلام کو اپنے کردار…
آپ کا تبصرہ