۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
علامہ وحید کاظمی

حوزہ/ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں پاراچنار میں زمینی ملکیتی تنازعات کا حل کاغذات مال کےذریعے نکالیں تاکہ مزیدجانی اور مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پشاور/ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون کے سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے کہا کہ پاراچنار میں جب تک زمینی اور پانی کےمسائل شفاف انداز میں حل نہیں ہوتے تب تک خونی فسادات کے سلسلے پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔ہم نے حکومت سے بارہا مطالبہ کیا ہے کہ  کاغذات مال کے مطابق وہاں کے باشندوں کو اپنا حق دیا جائے مگر حکومت کی عدم دلچسپی  ان تنازعات میں اضافے کا باعث بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارہ چنارکے زمینی جھگڑوں میں  اب تک درجنوں افراد قتل اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ پیواڑ اور گیڈو لڑائی حکومت کی عدم توجہی کا نتیجہ ہے۔جس میں ایک درجن سے زائد لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کئی روز پاراچنار میں تناو کی کیفیت رہی کیونکہ انہی لڑائیوں کو بنیاد بنا کر پہلے بھی فرقہ وارانہ فسادات کو پورے علاقے میں ہوا دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیواڑ گیڈو، بالشخیل،شورکو، شلوزان اور دیگر متنازعہ زمینوں کا حل کاغذات مال کے ذریعے نکالیں تاکہ ائندہ پھر کسی جانی اور مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .