۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ حکومت کالعدم تنظیموں، تکفیری گروہوں اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کر کے ملک میں دیرپا امن قائم کر سکتی ہے۔ اسی ہزار شہداء کے پاکیزہ لہو سے انصاف تبھی ممکن ہے جب قاتل دہشت گردوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے عید کے تیسرے دن ایک وفد کے ہمراہ شہدائے مچھ کے خاندانوں سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما آغا سہیل اکبر شیرازی، مولانا حیدر علی بلوچ اور دیگر ہمراہ تھے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے شہداء کے خاندانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداء محفل انسانیت کی شمع ہیں جنہوں نے اپنے لہو کا نذرانہ دے کر محفل انسانیت کو منور کیا۔ شہداء اور ان کے ورثاء کی قربانی کو قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء سانحۂ مچھ کی مظلومانہ شہادت نے قوم میں بیداری کی لہر پیدا کی۔ سانحۂ مچھ کے دھرنے کے موقع پر حکومت نے جو وعدے کئے وہ اب تک پورے نہیں ہوئے۔

علامہ مقصود نے کہا کہ حکومت کالعدم تنظیموں، تکفیری گروہوں اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کر کے ملک میں دیرپا امن قائم کر سکتی ہے۔ اسی ہزار شہداء کے پاکیزہ لہو سے انصاف تبھی ممکن ہے جب قاتل دہشت گردوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔ ملک بھر میں شہداء کے قبرستان یزیدی دہشت گردوں کی سفاکیت کی علامت ہیں اور اس بات کی دلیل ہیں کہ ہم نے دین اسلام کی سربلندی اور وطن کی محبت میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .