۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
فلسطین

حوزہ/ فلسطین لبریشن موومنٹ "الفتح "کا ایک وفد شام کے دارالحکومت دمشق روانہ ہو رہا ہے جس کا مقصد فلسطینی گروپوں کے درمیان علیحدگی کے خاتمے ،قومی اتحاد و یکجہتی کے حصول اور انتخابات کے انعقاد کے لئے کوششیں مکمل کرنا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین لبریشن موومنٹ "الفتح "کا ایک وفد شام کے دارالحکومت دمشق مختلف فلسطینی مزاحمتی تحریکوں سے مذاکرات کیلئے روانہ ہو رہا ہے جس کا مقصد فلسطینی گروپوں کے درمیان علیحدگی کے خاتمے ،قومی اتحاد و یکجہتی کے حصول اور انتخابات کے انعقاد کے لئے کوششیں مکمل کرنا ہے ۔

تحریک الفتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن سمیر الرفاعی نے کہا کہ یہ وفد شام میں موجود فلسطینی گروپوں کے قائدین سے ملاقات کرے گا۔

الرفاعی نے ریڈیو فلسطینی آواز سے گفتگو کرتے ہوئے اشارہ کیا کہ الفتح پارٹی کا وفد عوامی تحریک سمیت ڈیموکریٹک پارٹی ،الصاعقہ آرگنائزیشن اور تحریک جہاد اسلامی کے رہنماؤں سے فلسطینی اتحاد و یکجہتی کیلئے ملاقات اور گفتگو کرے گا ۔

تحریک الفتح کے رکن نے کہا کہ یہ وفد شام کے حکام بالا اور مختلف عہدیداروں سے بھی ملاقات کرے گا  اور ان ملاقاتوں کے اوقات کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا ہے اور صرف اس پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ گذشتہ پیر کے روز ، الفتح تحریک نے رام اللہ شہر میں فلسطینی گروہوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی ، جہاں استنبول میں الفتح اور تحریک حماس کے اجلاسوں کے نتائج کی وضاحت کی گئی۔

جون 2007 ء سے فلسطینی دھڑوں کے مابین پھوٹ پڑ گئی تھی  اور اس کے بعد سے غزہ کی پٹی پر تحریک حماس اور مغربی کنارے کی حکومت الفتح کے ہاتھوں میں تھی اور ثالثی کردار ادا کرنے والے اتحاد و یکجہتی کو بحال کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .