۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
فرحزاد

حوزہ/ ایرانی معروف خطیب نے حرم حضرت فاطمه معصومه (س) میں صلوات کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں محمد و آل محمد (ع) پر کثرت سے درود بھیجنے والے قیامت کے دن رسولِ خدا (ص) کے ساتھ محشور ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد نے حرم حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا میں منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ انسان کی حیات و ممات، خداوند عالم پر منحصر ہونا چاہیئے، کہا کہ انسان کے وجود میں ایک ایسا شیطان ہے کہ جسے کنٹرول نہ کیا جائے تو وہ امام معصوم علیہ السّلام کے مدمقابل کھڑا ہو گا اور دنیا کو آگ لگا دے گا۔

انہوں نے عبودیت، بندگی، رزق اور انسانی خلقت کے اہداف کی جانب اشارہ کیا اور یہ بیان کرتے ہوئے کہ انسان کی ابتدائی خلقت کسی پر آشکار نہیں ہے، کہا کہ دعائے کمیل میں ہم پڑھتے ہیں کہ «وَ سَکَنْتُ اِلی قَدیمِ ذِکْرِکَ لی وَ مَنِّکَ عَلَیَّ» روح کی خلقت کی ایک بہت ہی طولانی بحث ہے، خداوند متعال نے سب سے پہلے انبیاء اور اولیاء علیہم السّلام کی روح اور پھر دیگر انسانوں کی روح کو خلق کیا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ جنات میں بھی انسانوں کی طرح، مؤمن اور کافر ہیں، کہا کہ خداوند متعال نے سورۂ ذاریات کی آیات 56 سے 58 میں خلقت کے ہدف اور مقصد کو واضح طور پر بیان کیا ہے۔ خداوند فرماتا ہے: «وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِیَعْبُدُونِ مَا أُرِیدُ مِنْهُمْ مِنْ رِزْقٍ وَمَا أُرِیدُ أَنْ یُطْعِمُونِ إِنَّ اللَّهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِینُ »؛ انسانوں اور جنوں کو صرف اور صرف خدا کی بندگی کیلئے خلق کِیا ہے۔

انہوں نے « إِنَّ اللَّهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِینُ» کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کہا کہ تمام مخلوقات کے رزق کا اہتمام خدا ہی کرتا ہے اور ان کے رزق خدا کے زمے ہے۔ جن لوگوں نے اپنے بچوں کی خاطر دین و آخرت اور اپنے ایمان کو قربان کر دیا ہے وہ حرام مال کسب کرنے کی طرف بڑھتے ہیں اور خدا کے رزاق ہونے پر کوئی عقیدہ نہیں ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد نے امیر المؤمنین علی علیہ السّلام کے ایک فرمان کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ہمیں اپنے بیوی بچوں پر بہت زیادہ توجہ نہیں دینی چاہیئے، کیونکہ یا تو ہمارے بچے بیوی خدا کے دوست ہیں یا خدا کے دشمن، اگر ہمارے بچے بیوی خدا کے دوست ہوں تو خدا اپنے دوستوں کو ان کے حال پر نہیں چھوڑتا اور اگر خدا کے دشمن ہوں تو کیوں ہم خدا کے دشمنوں کی مدد کر کے اپنے دین و آخرت کو برباد کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .