ہفتہ 31 جنوری 2026 - 06:00
امریکہ کی خطے میں موجودگی کا مقصد ایران کی معیشت میں تذبذب اور اتار چڑھاؤ پیدا کرنا ہے

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین مطیعی نے کہا: خطے میں امریکہ کی موجودگی کا مقصد ایران کی معیشت میں تذبذب اور اتار چڑھاؤ پیدا کرنا ہے۔ موجودہ حالات میں سفارت کاری کو میدان کے ساتھ ہم آہنگ ہونا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر سمنان کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین مرتضیٰ مطیعی نے مصلائے امیرالمؤمنین علی (ع) میں نماز جمعہ کے خطبوں کے دوران خطے میں امریکہ کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امریکیوں نے ماضی کی طرح اپنا جنگی بحری جہاز خطے میں داخل کیا ہے لیکن وہ فیزیکل جنگ کے درپے نہیں بلکہ معاشرے میں خوف اور تردد پیدا کرنے اور نفسیاتی جنگ کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا: امریکہ کی موجودگی کا دوسرا ہدف منڈی اور زرِ مبادلہ کی قیمتوں پر اثر انداز ہونا خطے میں ہے۔ ایران کے سیکیورٹی اور انٹیلی جنس حلقوں اور فوجی کمانڈروں کو غلط اندازوں میں مبتلا کرنا بھی امریکہ کے دیگر اہداف میں شامل ہے۔

امام جمعہ سمنان نے کہا: امریکہ چاہتا ہے کہ مذاکرات کے ماحول کو ایک مذموم مقصد کے طور پر آگے بڑھائے۔لیکن یاد رہے کہ گزشتہ دورانیہ میں بھی مذاکرات کے دوران ایران پر حملہ کیا گیا تھا لہذا حکام کو مکمل ہوشیاری اختیار کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا: سفارت کاری کو میدان کے ساتھ ہم آہنگ ہونا چاہیے۔ لوگ تمام مشکلات کے باوجود دشمن کے مقابلے میں بصیرت و ملی غیرت کا مظاہرہ کرتے ہیں اور دشمن جانتا ہے کہ یہ قوم بیرونی دھمکیوں کے سامنے دباؤ قبول نہیں کرے گی۔

امام جمعہ سمنان نے کہا: عوام اپنے نظام اپنے دین اور اپنے رہبر کو دوست رکھتے ہیں اور ذمہ داران کو ان عوام کی خدمت کے لیے اپنی کوششیں دوگنی کرنی چاہئیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha