ہفتہ 5 جولائی 2025 - 18:10
رہبر معظم کو دھمکی، امتِ اسلامی کے خلاف اعلانِ جنگ ہے: مدیر حوزه علمیہ چهارمحال و بختیاری

حوزہ/ مدیر حوزه علمیہ چهارمحال و بختیاری حجت الاسلام و المسلمین اسحاق سعیدی نے ایک بیان میں رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کو امریکہ کی طرف سے دی جانے والی حالیہ دھمکی کو امتِ اسلامی کے خلاف اعلانِ جنگ قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں اس کی مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین اسحاق سعیدی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ رہبر معظم انقلاب، جو پرچمدار محاذ مقاومت اور محورِ وحدت مسلمین ہیں، ان کی ذات مسلمانوں کے لیے امید اور عزت کا مرکز ہے۔ ان کی توہین یا دھمکی گویا امتِ مسلمہ کو للکارنے کے مترادف ہے اور قرآنی احکام کے مطابق ایسا کرنے والا محارب یعنی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جنگ کرنے والا شمار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علمائے کرام اور مراجع عظام کا یہ فتویٰ واضح ہے کہ جو شخص رہبر معظم کو دھمکی دے، وہ مفسد فی الارض ہے اور اس کا حکم محارب کا ہے۔ اگر امریکہ نے اس بیان کو عملی شکل دی تو نہ صرف عالمِ اسلام میں بلکہ دنیا بھر میں ایسے طوفان اٹھیں گے کہ جن پر قابو پانا ممکن نہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رہبر معظم، ملت اور امت کی سرخ لکیر ہیں اور ملتِ ایران اپنے قائد کی حفاظت کے لیے جان کی بازی لگانے کو تیار ہے۔ امریکی صدر اگر اپنے الفاظ سے رجوع نہ کرے تو اسے معلوم ہونا چاہیے کہ وہ دنیا بھر میں امریکہ کی موجودگی اور مفادات کو خطرے میں ڈال رہا ہے اور امتِ اسلام اس کے ساتھ محارب کی طرح برتاؤ کرے گی جس کا نتیجہ امریکہ کی مکمل تباہی ہوگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha