ہفتہ 8 مارچ 2025 - 08:00
پیغام ماہ مبارک رمضان؛ روزے کا مقصد، تقویٰ کا حصول ہے، مولانا عادل حسن

حوزہ/رئیس جامعہ روحانیت خیبرپختونخوا قم المقدسہ نے رمضان المبارک کی مناسبت سے ایک پیغام میں، روزے کے مقصد کو تقویٰ کا حصول قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رئیس جامعہ روحانیت خیبرپختونخوا قم المقدسہ نے رمضان المبارک کی مناسبت سے ایک پیغام میں، روزے کے مقصد کو تقویٰ کا حصول قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے تمام امت مسلمہ کو بہت بہت مبارک باد پیش کرتے ہیں اور خداوند متعال سے دعاگو ہیں کہ وہ ہمیں حقیقی روزہ داروں میں قرار دے۔

مولانا عادل حسن نے کہا کہ قرآن کریم کے اس فرمان میں کہ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا کُتِبَ عَلَیۡکُمُ الصِّیَامُ کَمَا کُتِبَ عَلَی الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِکُمۡ لَعَلَّکُمۡ تَتَّقُوۡنَ﴿بقرہ /۱۸۳﴾ۙاے ایمان والو! تم پر روزے کا حکم لکھ دیا گیا ہے جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر لکھ دیا گیا تھا، تاکہ تم تقویٰ اختیار کرو۔؛ ہمیں ند اہم نکات کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے:

1۔ خطاب مؤمنین سے ہے؛ روزہ مؤمن پر واجب کیا گیا ہے۔

2۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے یاایھا الذین آمنوا کے ساتھ خطاب ایک خاص محبت کی نشانی ہے، جس سے مخاطب میں عمل کا شوق بڑھ جاتا ہے۔

3۔ روزہ صرف امت محمدیہ پر واجب نہیں، بلکہ اس سے پہلے لوگوں پر بھی واجب تھا۔

4۔ اس آیت میں روزے کا نتیجہ یعنی تقویٰ تک پہنچنا بھی بیان ہے، مخاطب کو جب عمل کا نتیجہ یا فلسفہ بیان کیا جاتا ہے تو وہ مخاطب نتیجے تک رسائی کیلئے کوشاں ہوتا ہے، تقویٰ بھی ایک وسیع مفہوم رکھتا ہے جو کہ اجتماعی اور انفرادی تمام اعمال، اعتقادات اور اخلاقیات کو شامل ہے۔

و ما علینا الا البلاغ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha