۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
ہندو رائٹر کا مارواڑی زبان میں قرآن کا ترجمہ

حوزہ/ راجھستان کے ہندو رائٹر نے قرآن بارے میں نادرست تصورات مٹانے کے لیے قرآن کا مارواڑی زبان میں ترجمہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستانی صوبہ راجھستان کے ہندو رائٹر اور صحافی راجیو شرما نے قرآن کریم کا مارواڑی زبان میں ترجمہ کیا ہے۔

سال ۲۰۱۵ سے انہوں نے مراوی زبان میں قرآن کا ترجمہ شروع کیا۔ اس سے پہلے راجیو شرما نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سیرت پر مارواڑی زبان میں کتاب شایع کی ہے جس کی معاشرہ میں بھرپور پذیرائی کی گیی۔

شرما کہنا تھا کہ "میں ایک مصنف ہوں، سیاہی میرا خون اور قلم میرا دل ہے"۔ انکا کہنا تھا کہ اسلامی کتابیں لکھنے کا مقصد، اسلام کے بارے میں موجود غلط تصورات کو مٹانا یا ختم کرنا ہے۔

شرما نے مزید کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ قرآن کا پیغام صرف عربوں تک ہے ایسا کیسے ممکن ہے کہ کسی چیز کی خوبی کے لیے سرحد مقرر کی جائے ، نیکی اور خوبی تمام انسانیت کے لیے یکساں ہے۔

شرما نے بتایا کہ وہ عربی نہیں جانتے تھے لہذا وہ ہندی ترجمہ سے استفادہ کرتے ہیں انکا کہنا تھا کہ انہوں نے اس طرح کی ویب سائٹ سے استفادہ کیا جو حرف بہ حرف درست ترجمہ پیش کرتے ہیں۔

دسمبر ۲۰۱۷ میں ترجمہ کا قلمی نسخہ مکمل ہوا، انکا کہنا تھا کہ احتمالا یہ پہلا مارواڑی زبان میں قرآن کا ترجمہ ہے جو غیر مسلم کے ہاتھوں سے انجام دیا گیا ہے۔

شرما کا کہنا تھا کہ قلمی نسخے کو ٹائپ اور تصحیح کے لئے  کافی وقت لگتا ہے اور بیماری کی وجہ سے بھی اس کام میں تاخیر ہوئی ہے اور اب میں کسی اچھے ناشر کو تلاش کر رہا ہوں جو اس خدمت کو منظر عام پر لا سکے۔

واضح رہے کہ راجیو شرما ٹیلی گرام اور فیس بک پیجیز پر بھی قرآن کا ترجمہ اپلود کرتے ہیں جسکو لوگوں نے بہت پسند کیا اور کافی مقبول بھی ہوا۔لوگ انکے ترجمہ اور اسطرح کی خدمت پر کافی سراہ رہے ہیں اور مارواڑی زبان‌ بولنے والے اس کام سے بہت خوش ہیں۔

مارواڑی راجھستان کی معروف زبان ہے جبکہ گجرات اور ہریانہ کے علاوہ مشرقی پاکستان اور نیپال کے بعض حصوں میں بھی بولی اور سمجھی جاتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ آٹھ ملین لوگ یہ زبان بولتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .