مولانا سید علی ہاشم عابدی
-
شہید سید حسن نصر اللہ عبد صالح تھے: مولانا سید علی ہاشم عابدی
حوزہ/ جس کی نظر میں خدا اور خدا کی خوشنودی ہوتی ہے اور جو خدا کا بندہ صالح ہوتا ہے اس کی نظر میں دنیا اور دنیا کی سہولیات ہیچ ہوتی ہیں۔
-
غم بھی ان کا، خوشی بھی ان کی
حوزہ/ ولایت محبت کا نتیجہ ہے اور برأت نفرت کا اثر ہے۔ لہذا کہہ سکتے ہیں کہ ولایت اور برأت کا تعلق صرف دین و آئین سے نہیں بلکہ انسان کی فطرت سے ہے۔ ظاہر ہے کہ اسلام دین فطرت ہے لہذا اس کا ہر حکم انسانی فطرت کے عین مطابق ہے۔
-
ماہ ربیع الاول
حوزہ/ ربیع کے معنیٰ بَہار ہیں ، ربیع الاول یعنی بَہار کا پہلا مہینہ ، تاریخ کا جزئی اختلاف ضرور ہے لیکن تمام عالم اسلام کا اتفاق ہے کہ اس ماہ میں خلق اول، نور اول، باعث تخلیق کائنات ، رحمۃ للعالمین ، سید المرسلین خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت با سعادت ہوئی۔
-
اربعین
حوزہ/ دنیا کے مختلف ممالک سے کروڑوں زائرین کربلا میں شہیدان کربلا کی زیارت کے لئے پہنچ گئے یقینا وہ خوش نصیب اور سعادت مند ہیں۔ لیکن اس سے کہیں زیادہ عاشقان حسین (علیہ السلام) اپنے وطن میں زیارت حسین (علیہ السلام) کے لئے تڑپ رہے۔ دل میں بس یہی تمنا ہے کہ مظلوم کربلا کی زیارت نصیب ہو۔
-
اخلاص عبادت کی قبولیت کی شرط ہے: مولانا سید علی ہاشم عابدی
حوزہ/ مولانا سید علی ہاشم عابدی: امام محمد تقی علیہ السلام نے ولادت کے بعد زبان پر کلمہ شہادتین جاری کیا اور ذکر خدا کیا، چھ ماہ کی عمر میں گفتگو کی اور 20 ماہ کی عمر میں خطبہ دیا۔ آپ نے مناظرہ کرتے ہوئے ایک ہی نشست میں ہزاروں سوالوں کے جواب دیے کہ دشمن شکست قبول کرنے پر مجبور ہو گیا۔
-
حق بولو گے مگر کیسے؟
حوزہ/ پوری دنیا میں ظلم جاری ہے لیکن سب خاموش ہیں ، کوئی نہیں جو ظلم کی مخالفت کر سکے بلکہ حد تو یہ ہو گئی کہ ظالموں کی پناہ حاصل کرنے کے لئے مظلوموں کی مخالفت اور خود ظالموں کی حمایت ہونے لگی ۔
-
عصر حاضر میں ترویج دین و مذہب
حوزہ نیوز ایجنسی | دین کی تبلیغ و ترویج میں جو چیز سب سے اہم ہے وہ مبلغ و مروج کی دین سے آشنائی اور تبلیغ و ترویج کے صحیح طریقے کو جاننا ہے۔ اسی طرح یہ بھی حقیقت ہے اور تجربات سے ثابت ہے بلکہ حدیث معصوم دلیل ہے کہ انسان جتنا مبلغ و مروج کی عملی زندگی سے متاثر ہوتا ہے اتنا اس کی تقاریر، وعظ و نصیحت سے متاثر نہیں ہوتا۔ اسی طرح یہ بھی حقیقت ہے کہ سماج میں دینداری کی کمی کا ایک اہم سبب مبلغ کی دین سے کم آشنائی یا نا آشنانی اور دین کی عدم پابندی ہے۔ اسی نکتہ ضعف نے بے دینوں اور گمراہوں کو موقع فراہم کیا اور انھوں نے بے دینی اور گمراہی کو بڑھاوا دیا۔
-
حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا روایات کی روشنی میں
حوزہ/ محسنہ اسلام، ملیکۃ العرب، شریکہ حیات و حسنات و اہداف پیغمبر ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)، صدف کوثر، ام المومنین حضرت خدیجہ کبریٰ سلام اللہ علیہا کی عظیم الشان شخصیت، کردار و عظمت کے سلسلہ میں کچھ لکھنا یا بیان کرنا نہ صرف یہ کہ سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے بلکہ حقیقت حال یہ ہے "چہ نسبت خاک دارد بہ عالم آفتاب"
-
ماہ رمضان المبارک
حوزہ/ اللہ تبارک و تعالی کا مہینہ ماہ رمضان المبارک جس کا پہلا عشرہ برکت، دوسرا عشرہ رحمت اور تیسرا عشرہ مغفرت ہے۔ اس کے دن تمام دنوں سے افضل، اسکی راتیں تمام راتوں سے افضل ، اسکے ساعات تمام ساعات سے افضل ہیں۔ اس میں بندہ مہمان ہوتا ہے اور اللہ میزبان ہوتا ہے۔
-
ماہ رمضان برکت، رحمت اور مغفرت کا مہینہ ہے: مولانا سید علی ہاشم عابدی
حوزہ/ مولانا سید علی ہاشم عابدی نے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا: ماہ رمضان برکت، رحمت اور مغفرت کا مہینہ ہے، اس مہینہ میں جہاں دعا و مناجات اور عبادت پروردگار لازم ہے وہیں بندگان خدا کی خدمت بھی ضروری ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے گناہوں اور حرام سے پرہیز کو اس مہینے کا بہترین عمل بتایا ہے۔
-
جس نے اہل بیت علیہم السلام کو چھوڑا وہ گمراہ ہوا: مولانا سید علی ہاشم عابدی
حوزہ/ انسان ہدایت یافتہ اسی وقت تک رہے گا جب تک قران و اہل بیت علیہم السلام سے وابستہ رہے گا جہاں اس نے انہیں چھوڑا وہ گمراہ ہوا۔
-
مرگ یزید
حوزہ/ ملائکہ مقربین نے اس پر لعنت کی، انبیاء و مرسلین علیہم السلام نے اس پر لعنت کی، حضرت آدم علیہ السلام سے سرکار ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تک ہر نبی نے یزید پر لعنت کی کہ کہا جا سکتا ہے کہ یزید پر لعنت اللہ کے نبیوں کی سنت ہے۔
-
سیرت النبوی کے نمونے
حوزہ/ پیغمبر اسلام سرکار ختمی مرتبت جناب احمد مجتبیٰ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے گلستان سیرت کے چند پھول پیش ہیں۔
-
حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے لکھنؤ کے معروف عالم دین کی خدمت میں سپاس نامہ
حوزہ/ خمسہ مجالس کے لئے شہر ممبئی تشریف لائے شہر لکھنؤ کے مایہ ناز عالم دین اور محقق حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید علی ہاشم عابدی کو حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے سپاس نامہ پیش کیا گیا۔
-
بارگاہ ام البنین سلام اللہ علیہا منصور نگر لکھنؤمیں منعقد عشرہ مجالس سے خطاب:
امام حسین علیہ السلام کے معتمد اور مطیع تھے حضرت عباس علیہ السلام: مولانا سید علی ہاشم عابدی
حوزہ/ انسان کا حقیقی کمال یہ ہے کہ اس سے اللہ، رسول اور امام راضی ہوں اور انکا مطیع محض اور معتمد ہو۔ حضرت عباس علیہ السلام خدا، رسول اور ائمہ ہدیٰ علیہم السلام کے مطیع محض اور معتمد تھے کہ آپ کا ایک لقب باب الحسین علیہ السلام ہے۔
-
ایمان و عمل صالح ہی کامیابی کی علامت ہے، مولانا سید علی ہاشم عابدی
حوزہ/ جس طرح بغیر ذکر علی علیہ السلام کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر ممکن نہیں اسی طرح بغیر ذکر عباس علیہ السلام کے ذکر حسین علیہ السلام ممکن نہیں، جس طرح جناب امیر باب مدینہ العلم یعنی باب النبی ہیں اسی طرح مولا عباس باب الحسین علیہ السلام ہیں، اگر امام حسین علیہ السلام تک جانا ہے تو پہلے حضرت عباس علیہ السلام تک پہنچنا ہو گا۔
-
شہید ثالث رہ ہمارے ولی نعمت ہیں، مولانا سید علی ہاشم عابدی
حوزہ/ مولانا سید علی ہاشم عابدی نے بیان کیا کہ وہ علمائے ربانی جن کی زندگیاں دین و مذہب کے لئے وقف تھیں اور انکی دینی و مذہبی خدمات اور کردار نسلوں کے لئے مشعل راہ ہے انھوں نے شہید ثالث رہ کی خدمت اور انکے جوار کو اپنے لئے باعث افتخار سمجھا۔
-
جناب محمد بن عثمان ؒ حضرت ولی عصر عجل اللہ فرجہ الشریف کے دوسرے نائب خاص
حوزہ/جناب ابوجعفر محمد بن عثمان رضوان اللہ تعالیٰ ایک عظیم عالم و فقیہ تھے اور فقہ میں آپ کی ’’کتاب الاشربۃ‘‘ ہے جسے آپ کی وفات کے بعد آپ کی بیٹی ام کلثوم نے حسب وصیت جناب حسین بن روح رضوان اللہ تعالی علیہ کو دی۔ دعائے سمات، دعائے افتتاح اور زیارت آل یاسین آپ ہی سے مروی ہے۔
-
شہادت فنا نہیں بلکہ بقا ہے، مولانا سید علی ہاشم عابدی
حوزہ/ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حدیث "علماء کے قلم کے روشنائی شہدا کے خون سے افضل ہے" شہید اول نے بتا دیا کہ میرے قلم کی روشنائی اور خون میں فرق نہیں۔ اور شہدا کے خون پر علماء کے قلم کی روشنائی کو فضیلت حاصل ہے لیکن میرا خون ہی میرے قلم کی روشنائی ہے۔
-
فقیہ، مجاہد و شہید آیت اللہ سید حسن مدرس رہ
حوزہ/ آپ ظالم پہلوی حکومت کے زمانہ میں پارلیمنٹ کے ممبر تھے لیکن جس بات نے آپ کو ممتاز کیا وہ آپ کی بے باکی اور شجاعت تھی۔ اور ہر وہ بات جو ملک و ملت اور اسلامی آئین کے خلاف ہوتی اسکی بلا خوف کھل کر مخالفت کرتے تھے۔
-
اس فانی دنیا میں دینداری ہی مشکلات کا حل، مولانا سید علی ہاشم عابدی
حوزہ/ مولانا سید علی ہاشم عابدی نے اپنے بیان میں کہا کہ قرآن کریم نے زوجہ و شوہر کو ایک دوسرے کے لئے لباس بتایا۔ لباس کا کام جسم کو چھپانے کے ساتھ ساتھ اسے گندہ ہونے سے بچانا، خطرات سے محفوظ رکھنا اور سکون و اطمینان دینا ہے اسی طرح یہ مقدس رشتہ ہے۔
-
۲۵ ربیع الاول، صلح امام حسن علیہ السلام
حوزه/ ممکن ہے بعض ذہنوں میں یہ شبہہ پیدا ہو کہ آخر اس صلح کا کیا نتیجہ ہوا کہ جسکی کسی بھی شرط پر عمل نہیں ہوا؟
-
قسط: 1
حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی شیعوں سے امیدیں
حوزہ/ مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی بروجردی رضوان اللہ تعالی علیہ سے پوچھا گیا کہ روایت میں "ایک گھنٹے کی فکر ہزار برس کی عبادت سے افضل ہے۔" تو یہ فکر کیسی ہو؟ آپ نے فرمایا: "جیسی شب عاشور جناب حر علیہ السلام نے فکر کی تھی۔"
-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ کی مظلومیت
حوزه/ آج دیڑھ سے دو ارب مسلمان اس دنیا میں رہتے ہیں اور دنیا کے ۵۷ سے ۶۰ ممالک میں مسلمانوں کی حکومت ہے لیکن اس کےباوجود نہ تو آپ کے صحیح فضائل و کمالات دنیا کے سامنے پیش ہو ئے اور نہ ہی حقیقی سنت و سیرت۔