جمعرات 3 جولائی 2025 - 19:27
چاپلوس سسٹم کو دیمک کی طرح برباد کرتے ہیں: مولانا سید علی ہاشم عابدی 

حوزہ/ مولانا سید علی ہاشم عابدی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حق سے زیادہ تعریف کرنا چاپلوسی ہے، کہا: اہل بیت اطہار علیہم السلام نے چاپلوسوں سے ہوشیار رہنے کی نصیحت فرمائی اور اس کے عملی ثبوت بھی فراہم کئے۔ کیونکہ چاپلوس پورے سسٹم کو دیمک کی طرح برباد کر دیتے ہیں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی بارگاہ ام البنین سلام اللہ علیہا منصور نگر میں عشرہ مجالس صبح ساڑھے سات بجے منعقد ہو رہا ہے، جسے مولانا سید علی ہاشم عابدی خطاب فرما رہے ہیں ۔

مولانا سید علی ہاشم عابدی نے عشرہ مجالس کی ساتویں مجلس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مشہور حدیث "بے شک امام حسین علیہ السلام چراغ ہدایت اور کشتی نجات ہیں۔" کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ نے اپنے اہل بیت کو کشتی نجات بتایا کہ جو ان سے وابستہ ہوا وہ نجات یافتہ ہوا اور جو دور ہوا ہلاک ہوا۔

مولانا سید علی ہاشم عابدی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حق سے زیادہ تعریف کرنا چاپلوسی ہے، کہا: اہل بیت اطہار علیہم السلام نے چاپلوسوں سے ہوشیار رہنے کی نصیحت فرمائی اور اس کے عملی ثبوت بھی فراہم کئے۔ کیونکہ چاپلوس پورے سسٹم کو دیمک کی طرح برباد کر دیتے ہیں۔

مولانا سید علی ہاشم عابدی نے مزید کہا: روایت میں ہے کہ امیر المومنین امام علی علیہ السلام نے اپنے دور حکومت میں دو لوگوں کو کسی جگہ کا والی مقرر کیا تو وہ آپ کی تعریف کرنے لگے تو مولا نے ان سے ولایت نامہ لے کر پھاڑ دیا اور فرمایا: مجھے مخلص خدمت گذار چاہیے چاپلوس نہیں۔

مولانا سید علی ہاشم عابدی نے امیر المومنین امام علی علیہ السلام کی نصیحت "چاپلوسوں سے دوستی نہ کرو کیونکہ وہ تمہیں اپنی چرب زبانی سے دھوکہ دیں گے۔" بیان کرتے ہوئے فرمایا: آیۃ اللہ العظمیٰ خمینی رحمۃ اللہ علیہ سے کہا گیا کہ ہم آپ کے سپاہی ہیں۔ تو اس عظیم عالم و عارف، فقیہ و رہبر نے فوراً فرمایا: ہم خدا کے سپاہی ہیں، نہ آپ میرے سپاہی ہیں اور نہ ہی میں آپ کا سپاہی ہوں۔

مولانا سید علی ہاشم عابدی نے روایت "مغیرہ نے اپنی کوفہ کی حکومت بچانے کے لئے امیر شام سے یزید پلید کی ولایت عہدی کی پیشکش کی اور مکمل حمایت کا وعدہ کیا۔" بیان کرتے ہوئے فرمایا: چاپلوس اپنی دنیا سنوارنے کی خاطر کسی بھی حد تک جا سکتا ہے چاہے یزید جیسے ظالم و جابر و فاسق کو تخت حکومت پر بٹھانا پڑے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha