جمعہ 11 جولائی 2025 - 13:29
علامہ شبیر میثمی کی بلوچستان، سرہ ڈاکئی کے مقام پر نہتے مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا: صوبہ بلوچستان کے علاقے سرہ ڈاکئی میں پنجاب جانے والے نہتے مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے صوبہ بلوچستان کے علاقے سرہ ڈاکئی میں پنجاب جانے والے نہتے مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: بے گناہ مسافروں کا قتل ناقابل معافی جرم ہے۔

انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، تواتر کے ساتھ شناخت کر کے معصوم شہریوں کا قتل افسوس ناک اور ریاستی رٹ پر سوالیہ نشان ہے، قومی شاہراہوں پر شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، سفاک دہشتگردوں نے بزدلانہ کاروائی کر کے اپنا درندہ صفت چہرہ دکھایا ہے، عوام کی جان و مال کے ذمہ داران کو چاہیے کہ ملکی امن و امان کو تباہ کرنے والے عناصر کو آہنی ہاتھوں سے کچل دیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب لورالائی اور موسیٰ خیل کے درمیان قومی شاہراہ پر سرہ ڈاکئی کے مقام پر دہشتگردوں نے ایک سفاک حملے میں پنجاب جانے والی مسافر بسوں کو روکا، شناختی کارڈ چیک کیے اور مخصوص شناخت رکھنے والے مسافروں کو نیچے اتار کر اندھا دھند گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس انسانیت سوز کارروائی میں کم از کم 9 بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے، جن کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha