۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ شہنشاہ حسین نقوی

حوزہ/ معروف عالم دین شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ حلقہ چار کے انتخابات میں اسلامی تحریک کی کامیابی ملت جعفریہ کیلئے ضروری ہے۔ حلقہ چار میں ہونے والے الیکشن کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ کمپئن میں حصہ لوں گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے رہنما ایوب وزیری کی معروف عالم دین شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات ساتھ ہی حلقہ چار نگر کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

ملاقات میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے نگر حلقہ چار گلگت کے ضمنی الیکشن میں اسلامی تحریک کی کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

اس موقع پر معروف عالم دین شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ حلقہ چار کے انتخابات میں اسلامی تحریک کی کامیابی ملت جعفریہ کیلئے ضروری ہے۔ حلقہ چار میں ہونے والے الیکشن کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ کمپئن میں حصہ لوں گا۔

ملاقات میں شیخ نصرت علی ناصری رہنما اسلامی تحریک اور ڈاکٹر افضل نگری بھی ایوب وزیری کے ہمراہ موجود تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .