۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
حسینیہ بلتستانیہ قم میں سالانہ عظیم الشان جشن کوثر رسالت کا انعقاد

حوزہ/ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے زیر اہتمام حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت اور روز ولادت امام راحل قدس سرہ اور یوم تاسیس جامعہ روحانیت بلتستان کے پر مسرت موقع پر حسینیہ بلتستانیہ قم ایران میں سالانہ عظیم الشان جشن کوثر رسالت کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے زیراہتمام حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت اور روز ولادت امام راحل قدس سرہ اور یوم تاسیس جامعہ روحانیت بلتستان کے پر مسرت موقع پر حسینیہ بلتستانیہ قم ایران میں سالانہ عظیم الشان جشن کوثر رسالت کا انعقاد کیا گیا۔

جشن کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت سید حامد علیشاہ رضوی نے کی۔تلاوت قرآن مجید کے بعد مشہد مقدس سے تشریف لائے ہوئے مہمان قصیدہ خوان سید محمد موسوی، تقی ذاکری، عارف زاہدی، مظاہر منتظری نے سیدہ کونین کی بارگاہ میں قصیدے کی صورت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، ان کے بعد شاعر اہلبیت ، مشہور قصیدہ خوان حجت الاسلام نادم شگری نے اپنے اشعار کے ذریعے حضرت سیدہ ؑ کی بارگاہ میں خوبصورت اشعار پڑھ کر محفل کی رونق میں اضافہ کیا اور سامعین سے داد سمیٹی۔

جشن کے خطیب جناب حجت الاسلام و المسلمین سید سعید موسوی نے جشن سے خطاب کیا اور اپنے خطاب میں جامعہ روحانیت بلتستان کے یوم تاسیس کی مناسب سے تبریک پیش کی اور جامعہ روحانیت بلتستان کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ خطاب کے دوسرے حصے میں امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے روز ولادت کے عنوان سے امام خمینی اور انقلاب اسلامی ایران کو حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے وجود کی برکتوں میں سے ایک قرار دیا اور اپنے خطاب کے آخری اور تیسرے حصے میں حضرت سیدہ ؑ کے فضائل و مناقب کو بیان کیا اور ثقافت و تمدن فاطمی کے خد و خال پر روشنی ڈالی اور موجودہ معاشرتی برائیوں کی جڑ فاطمی تمدن و ثقافت سے دوری قرار دیا اور تاکید کی کہ معاشرے کی ہمہ جہت ترقی اور اسلامی اصولوں کا احیاء اور پاسداری فاطمی اسوہ اور ثقافت کی ترویج و تمسک میں پوشیدہ ہے۔

تقریب کے آخر میں یوم تاسیس کی مناسبت سے اساتید حوزہ کی نمائندگی میں حضرت اللہ شیخ باقر مقدسی کی تجلیل کی گئی اور یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ ساتھ ہی جامعہ روحانیت سے تعاون کرنے والے علماء اور خیرین کی بھی تجلیل ہوئی اور سب کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ تقریب کا اختتام دعائے امام زمانہ عج سے ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .