۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ سبطین سبزواری

حوزہ/ صوبائی صدر شیعہ علما ءکونسل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یکساں نصاب کے نام پر پاکستانی معاشرے کی اسلامی شناخت کو ختم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ شیعہ علما ءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے واضح کیا ہے کہ یکساں نصاب کے نام پر پاکستانی معاشرے کی اسلامی شناخت کو ختم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکمران رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور اہل بیت اطہار سے عشق کو ختم کرنے کی سازش سے باز رہیں۔ اسلامی تہوار اور سرور کائنات اور اہل بیت سے منسوب ایام مقدسہ عید میلاد النبی، محرم الحرام، صفر ، شب معراج، شب برات اور دیگر اسلامی معاشرے کا حصہ ہیں۔ انہیں اردو ادب سے نکالنا خطرناک ہوگا۔

مزید کہا کہ اسلامی تعلیمات ، اسلامی ثقافت ،بنیادی عقائد توحید ،نبوت، عدل، امامت اور قیامت آئندہ نسلوں تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔

شعیب سڈل کمیشن رپورٹ پر تشویش اور عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے واضح کیا کہ قرآن وسنت کی تشریح ہر مکتبہ فکر کے نزدیک مسلمہ ہے۔ اسلامی مشترکات کو یکساں نصاب میں شامل کیا جائے، یکساں نصاب پر کسی ایک مسلک نظریہ بھی قبول نہیں کیا جائے گا۔ یک مسلکی نصاب تعلیم نہ بنایا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .